اپنے بیان میں علامہ آصف حسینی نے کہا کہ اب محض پیغامات اور رسمی مذمتیں ناکافی ہیں۔ ذمہ داران دہشتگردی کے اس اندوہناک واقعے میں ملوث تمام کرداروں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں قائم قومی مرکز کے بانی علامہ محمد آصف حسینی نے اسلام آباد کی خدیجۃ الکبریٰ مسجد میں پیش آنے والے لرزہ خیز اور انسانیت سوز خودکش دھماکے کی شدید ترین، سخت ترین اور دوٹوک الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ اللہ کے گھر میں، حالت عبادت میں موجود سینکڑوں مومنین کو شہید اور زخمی کرنا ایک ناقابل معافی جرم، کھلی دہشتگردی اور صریح درندگی ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف معصوم انسانی جانوں پر حملہ ہے بلکہ یہ اسلام، پاکستان اور معاشرتی امن کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ مسجد جیسے مقدس مقام کو خون میں نہلانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ دہشتگرد عناصر کسی دین، مسلک یا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں رکھتے بلکہ یہ محض وحشی قاتل اور بیرونی و اندرونی سازشوں کے آلۂ کار ہیں۔

علامہ محمد آصف حسینی کا کہنا ہے کہ اب محض بیانات، تعزیتی پیغامات اور رسمی مذمتیں ناکافی ہیں۔ ملکی سلامتی کے ذمہ دار اداروں، حکومتِ وقت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دہشتگردی کے اس اندوہناک واقعے میں ملوث تمام کرداروں، چاہے وہ منصوبہ ساز ہوں، سہولت کار ہوں یا خاموش سرپرست، کو بے نقاب کرکے عبرت ناک انجام تک پہنچائیں۔ اگر مساجد، عبادت گاہیں اور نمازی محفوظ نہیں تو یہ ریاستی ناکامی کے مترادف ہے۔ قوم یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہے کہ آخر کب تک بے گناہ مومنین کا خون یوں ارزاں بہتا رہے گا؟ کب تک دہشتگرد دندناتے پھریں گے اور شہداء کے لواحقین صرف صبر کی تلقین سنتے رہیں گے؟

انہوں نے کہا کہ ہم اس المناک سانحے میں شہید ہونے والے تمام مومنین کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں، مگر اس کے ساتھ واضح مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردی کے خلاف حقیقی، غیر جانبدار اور بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور قوم کو محض وعدوں کے بجائے عملی نتائج دکھائے جائیں۔ اللہ تعالیٰ شہداء کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، زخمیوں کو شفائے کاملہ دے اور پاکستان کو ہر قسم کی دہشتگردی، فتنہ، تکفیریت اور خونریزی سے محفوظ رکھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن  تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔

 پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد

پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک

متعلقہ مضامین

  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی بطور فور سٹار جنرل ترقی، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • جنرل عامر رضا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے نئے کمانڈر مقرر
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار