اسلام آباد حملہ انسانیت سوز واقعہ ہے: حمزہ شہباز
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
حمزہ شہباز—فائل فوٹو
مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع مسجد و امام بارگاہ پر حملہ انسانیت سوز واقعہ ہے۔
لاہور سے جاری ہونے والے بیان میں مسلم لیگی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 32 معصوم نمازیوں کو مسجد کے اندر شہید کیا گیا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ حملہ پاکستان میں رواداری، امن اور ترقی کے سفر پر کیا گیا ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت ابھی قائم ہوئی ہے اس کی کارکردگی سے متعلق کہنا قبل ازوقت ہے، آنے والے وقت میں ان شااللّٰہ حالات بہتر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دھماکے کے زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، اللّٰہ تعالیٰ لواحقین کو اس بڑے سانحے پر صبرِ جمیل عطاء فرمائے اور اس مشکل گھڑی میں ہماری تمام ہمدردیاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے پیچھے کھڑی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حمزہ شہباز نے کہا کہا ہے کہ
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔