سپریم کورٹ نے عمران خان کے 13 مختلف مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
سپریم کورٹ نے بانی تحریک انصاف عمران خان کے 13 مختلف مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر دیے۔
سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے 13 مقدمات کی سماعت کے لیے تشکیل پایا ہے۔ چیف جسٹس آفریدی اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل بینچ 9 فروری کو مقدمات کی سماعت کرے گا۔
بانی تحریک انصاف کی ضمانت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر ہے۔ بشری بی بی کی ضمانت کے خلاف پنجاب کی اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کی فوجداری شکایت کے خلاف اپیل پر سماعت بھی مقرر کی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے آفیشل سیکریٹریٹ اور نیب کے مقدمات پر سماعت بھی فکس کر دی گئی ہے۔ القادر ٹرسٹ کیس میں بانی کی ضمانت کے خلاف نیب اپیل پر سماعت مقرر ہے۔ سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیل پر سماعت فکس کی گئی ہے۔
9 مئی لاہور مقدمات میں بانی کی ضمانت کے خلاف حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔
ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کے خلاف بانی کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر ہیں۔ رجسٹرار آفس نے تمام متعلقہ فریقین اور وکلاء کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سماعت کے لیے مقرر کی ضمانت کے خلاف کی گئی ہے کی اپیل
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔