ڈیوس کپ گروپ ٹو: پاکستان نے سینیگال کو شکست دے کر ٹائی اپنے نام کر لی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان نے ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹائی میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینیگال کے خلاف کامیابی حاصل کر لی، جہاں سنگلز کے بعد ڈبلز مقابلہ بھی پاکستان کے نام رہا اور قومی ٹیم نے ٹائی فیصلہ کن انداز میں جیت لی۔
اسلام آباد میں کھیلی گئی اس اہم ٹائی کے دوسرے روز ڈبلز مقابلے میں پاکستان کے اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ نے دباؤ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینیگال کے سیدنا ایندرے اور نکولس جان کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
ڈبلز میچ میں دونوں سیٹس انتہائی سنسنی خیز رہے، جہاں پاکستانی جوڑی نے حوصلہ، مہارت اور حکمت عملی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
دونوں سیٹس ٹائی بریک پر گئے اور اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ نے اعصاب کو قابو میں رکھتے ہوئے 6-7، 6-7 سے کامیابی حاصل کی، جس کے بعد پاکستان کی مجموعی برتری ناقابلِ واپسی ہو گئی اور ٹائی پاکستان کے نام ہو گئی۔
اس سے قبل سنگلز مقابلوں میں بھی پاکستان نے مضبوط بنیاد رکھ دی تھی، جہاں مزمل مرتضیٰ اور تجربہ کار عقیل خان نے شاندار فتوحات سمیٹ کر ٹیم کو واضح برتری دلا دی تھی۔ سنگلز میں کامیابی کے بعد ڈبلز مقابلہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن حیثیت اختیار کر گیا، جسے قومی کھلاڑیوں نے بھرپور اعتماد کے ساتھ اپنے نام کیا۔
پاکستان کی اس اہم کامیابی پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے پیٹرن سلیم سیف اللہ، سیکرٹری کرنل ریٹائرڈ ضیا الدین، عارف سمیت دیگر عہدیداران اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
اس موقع پر ڈیوس کپ ٹیم کے کپتان رشید ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کا مکمل کریڈٹ کھلاڑیوں کو جاتا ہے، جنہوں نے دباؤ میں بہترین کھیل پیش کیا اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
رشید ملک نے کہا کہ چونکہ پاکستان میزبان ملک تھا، اس لیے حکمت عملی ہوم کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دی گئی، جس کا بھرپور فائدہ ٹیم کو ہوا۔ ان کے مطابق بیرونِ ملک مقابلوں کے لیے بھی اسی طرز پر جامع اور مؤثر پلاننگ کی جائے گی تاکہ پاکستان عالمی سطح پر مزید کامیابیاں سمیٹ سکے۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق نے بھی اس موقع پر ٹیم کپتان رشید ملک کو خصوصی کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں یہ اہم کامیابی ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی اور بطور صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن ان کی یہ پہلی ہوم ڈیوس کپ ٹائی تھی، جس میں کامیابی انتہائی اہم اور یادگار ثابت ہوئی۔
اس فتح کو پاکستانی ٹینس کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو مستقبل میں مزید بین الاقوامی ایونٹس کے لیے اعتماد اور حوصلہ فراہم کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان کے ڈیوس کپ کہا کہ کے بعد کے لیے
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔