یادگار اننگز کھیلنے کے بعد فہیم اشرف کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں شاندار اننگز کھلنے کے بعد بیان سامنے آگیا۔
رپورٹس کے مطابق فہیم اشرف نے کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس اننگز کا اندازہ نہیں تھا رنز نہیں بن رہے تھے لیکن دباؤ نہیں تھا جس کی وجہ یہ اننگز کھیلی، ان کا کہنا تھا کہ ہم ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں اس میں ہر اننگز یادگار ہوتی ہے اور یہ میری ہی نہیں پاکستان کی بھی ایک یادگار اننگز ہے۔
فہیم اشرف نے کہا کہ کرکٹ میں سب پرفارم نہیں کرتے جو آج پرفارم نہیں کر سکیں وہ آئندہ پرفارم کریں گے ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ایونٹ میں یہ میری بہترین اننگز ہے فینز سے کہوں گا کہ دعا کریں اور اسپورٹ کریں ہم نے پاکستان کے لیے خوشیاں لے کر آنی ہیں۔
مزید پڑھیںایک بار دل لگاکر دیکھو رانا بے وفا نہیں، نیدرلینڈز کیخلاف جیت پر فہیم اشرف کے چرچے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: محسن نقوی نے پاکستان کی جیت فہیم اشرف کے جڑواں بچوں کے نام کردی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: فہیم اشرف کی جارحانہ بیٹنگ، نیدرلینڈز کو 3 وکٹوں سے شکست
واضح رہے کہ فہیم اشرف نے 11 گیندوں پر ناقابل شکست 29 رنز بنائے اس دوران انہوں نے 3 چھکے اور 2 چوکے بھی لگائے جس کی وجہ سے وہ پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے نیدرلینڈز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اس پہلے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فہیم اشرف ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں علامہ اقبال ٹاﺅن مین بلیوارڈکی سروس روڈپربھیکے وال کے نزدیک 10فٹ گہرا شگاف پڑگیا ہے‘اسی طرح جوہر ٹاﺅن مصروف ترین شاہراہ خیابان فردوسی پر ایک اورگڑھا پڑ گیاہے گزشتہ تین روز کے دوران مذکورہ سڑک پریہ دوسرا گڑھا پڑا. بارش کے بعد مرکزی شاہراہ پر گڑھنے پڑنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا حکام کے مطابق سڑک کی مرمت کا کام شروع ہوگیا گڑھا پڑنے سے ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متا ثر ہوئی دوسری جانب اقبال ٹاﺅن میں بھیکے والے موڑ جانب فاروق ہسپتال سروس روڈ پر 10 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا.(جاری ہے)
سڑک کے درمیان پڑنے والے گہرے شگاف کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے شگاف پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ افسران اور واسا کی ٹیمیں موجود ہیں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں نے سروس روڈ پر شگاف پر کرنے کیلئے کام شروع کردیا. واضح رہے کہ 17جولائی کو ہونے والی بارش سے فیروزپور روڈ پرنشتر کالونی کے قریب سروس روڈ کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی تین موٹر سائیکلیں گڑھے میں جا گریں تھیں. شہریوں کا کہنا ہے کہ پورے شہر کے اندر یہی حال ہے بارشوں میںمتوسط آبادیوںکے اندر سڑکوں کے بیٹھ جانے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں مگر انہیں کوریج نہیں ملتی‘نجی یونیورسٹی کے لیکچرار معاذالاسلام سول انجینئرنگ پڑھاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ بدعنوانی اس شعبے میں ہے ناقص میٹریل اور زمین کی کمپریشن عالمی لیول کی نہیں کی جاتی . ان کا کہنا ہے کہ ٹھیکے دار اب کئی دن مٹی کو کمپریس کرنے میں نہیں لگا اور نہ ہی میٹریل ڈالنے کے بعد ٹھیک طریقے سے اسے کمپریس کیا جاتا ہے ‘مٹی نرم ہونے سے اگر پانی راستہ بنالے تو چند ہفتوں میں ہی اس ایریا کے نیچے زمین کھوکھلی ہوجاتی ہے اور بارشوں کے دوران شگاف پڑنے لگتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ لاہور فیصل آباد موٹر وے کو جب تجرباتی طور پرچھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا تھا تو لاہور سے فیصل آباد کے سفر کے دوران انہوں نے نوٹ کیا تھا کہ کئی سو ارب کی لاگت سے بنی اس سڑک میں لیول کا بھی خیال نہیں رکھا تھا اور یہ موٹروے مکمل طور پر ناہموار تھا جس پر انہوں نے کچھ دیگر انجینئرز کے ساتھ مل کر ایک تجزیاتی رپورٹ این ایچ اے اور پنجاب حکومت کو ارسال کی تھی تاہم آج تک ہمیں اس پر کوئی جواب نہیں ملا.