اسلام آباد حملے کی ساری پلاننگ افغانستان میں ہوئی، واقعے سے منسلک تمام افرادکو پکڑلیا ہے: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
اسلام آباد حملے کی ساری پلاننگ افغانستان میں ہوئی، واقعے سے منسلک تمام افرادکو پکڑلیا ہے: محسن نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہیکہ اسلام آباد خودکش حملیکی ساری پلاننگ داعش افغانستان نیکی، حملیکا ماسٹر مائنڈ ہماری حراست میں ہے ، سی ٹی ڈی نے واقعے سے منسلک تمام افراد کو پکڑلیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی ساری فنڈنگ بھارت کررہا ہے، بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کرنے کے لیے اپنا بجٹ بڑھایا، دیگر ممالک کو بھارت کی وجہ سے درد ہوگا تو بھارت کے خلاف آواز اٹھیگی اور ایک دن ہر ملک بھارت کے خلاف بولیگا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نوشہرہ اور پشاور میں 4 سہولت گرفتار کییگئے، سی ٹی ڈی خیرپختونخوا نیگرفتاری میں مدد کی، ماسٹرمائنڈ کا تعلق کالعدم داعش سے ہے اور ہماری حراست میں ہے، پمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ کیسے حملہ آورکو لایا گیا، چھاپے کے دوران خیبرپختونخوا کا اہلکار شہید ہوا، چند اہلکار زخمی بھی ہوئے، حملے کی پلاننگ داعش نے افغانستان میں کی، دہشت گردکو ٹریننگ افغانستان میں دی گئی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے ہم حالت جنگ میں ہیں، کمیونٹی کی انٹیلی جنس اہم ہے، 21 دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ ہو رہی ہیں، دعوے سے کہتا ہوں ایک دھماکا ہوا لیکن 99 دھماکے روکے بھی ہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو تمام ٹارگٹ بھارت دے رہا ہے اور پوری فنڈنگ کر رہا ہے، جس دہشت گرد کو پہلے 500 ڈالر مل رہے تھے اس کو اب 1500 ڈالر مل رہے ہیں، بھارت نے مئی کی شکست کے بعد اب دہشت گردی کے لیے بجٹ تین گنا بڑھادیا ہے، یہ دہشت گردوں کا دس گنا بجٹ کردیں ہم اس کو روکیں گے،اس دفعہ بلوچستان میں جتنے حملے ہوئے جو آیا بچ کر نہیں گیا، بی ایل اے ویڈیوز بناتی ہے جو بھارتی میڈیا پر چلتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دشمن دشمن ہے، دشمن کی کیٹیگریز نہیں بنتیں، پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والیکو کیٹیگریز میں تقسیم نہ کریں، دنیا نے آواز نہیں اٹھائی تو دیکھ لے اس کا نقصان کتنا ہوگا، دہشت گرد تنظیمیں مل کر کارروائیاں کررہی ہیں، ہم نے بہت سارے سوشل میڈیا اکانٹس پکڑے ہیں جو دہشت گرد بھی استعمال کر رہیہیں، ہم نیسوشل میڈیا پلیٹ فارمزکو کہا ہے کہ اگر وہ یہ اکانٹس بند نہیں کریں گے تو کچھ اور آپشن اختیار کریں گے، ہم نے کبھی دہشت گردی کو سپورٹ نہیں کیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں سکیورٹی اداروں کی چھوٹی سی ضرورت کو بھی پورا نہیں کرپارہا، اسلام آباد کے 93 داخلی راستے ہیں، پھر ریڈ زون ہے، اسلام آباد پولیس کی 80 فیصد نفری 50 سال سے زیادہ عمرکی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمحمود اچکزئی کی وزیراعظم کو 8 فروری کے احتجاج میں شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو 8 فروری کے احتجاج میں شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل ٹی 20 ورلڈکپ: روماریو شیفرڈ کی شاندار ہیٹ ٹرک، ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے ہرا دیا وزارت خارجہ میں اعلی سطح پر تبدیلیاں،ترجمان سمیت متعدد سفراء تبدیل پی ٹی آئی نے زیرِ حراست قائد تک رسائی کا معاملہ اٹھایا جو متعلقہ حکام کو بھجوایا گیا: سپریم کورٹ اعلامیہ نواز شریف نے بھی اندرون لاہور بسنت منائی، ڈور اورگڈا بھی پکڑا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے ہرا دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: افغانستان میں کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ اسلام آباد محسن نقوی کی ساری ہونے کی
پڑھیں:
اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان بیگ اور ماڈل سے اداکارہ بننے والی روما مائیکل نے خاموشی سے شادی کرلی۔
اس خوشخبری کا اعلان شان بیگ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ روما مائیکل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس پر ’Wifey‘ کا اسٹیکر بھی نمایاں تھا۔ بعد ازاں روما مائیکل نے بھی یہی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرکے اس خبر کی تصدیق کردی۔
شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں، شوبز شخصیات اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ روما مائیکل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر موصول ہونے والے متعدد مبارکبادی پیغامات بھی شیئر کیے، جن میں ان کی خوشحال ازدواجی زندگی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
اس خوشخبری کے کچھ ہی دیر بعد شان بیگ نے ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں اور میڈیا سے اپنی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سابقہ اہلیہ سے طلاق کا عمل کافی عرصہ پہلے مکمل ہوچکا تھا اور دونوں اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ اداکار کے مطابق اب انہوں نے امید، خوشی اور شکرگزاری کے ساتھ زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔
شان بیگ نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماضی کو ماضی رہنے دیں اور افواہوں، قیاس آرائیوں یا غیر ضروری موازنوں سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ اپنی نئی ازدواجی زندگی، خاندان، بطور والد اپنی ذمہ داریوں اور مستقبل پر مرکوز ہے۔
شان بیگ پاکستان میں متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ وہ حال ہی میں ہالی ووڈ سیریز ’Deli Boys‘ کے دوسرے سیزن میں بھی نظر آئے تھے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ فیشن انفلوئنسر کے طور پر بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں اور انہیں 2023 اور 2024 میں فلم فیئر مڈل ایسٹ کی جانب سے ’فیشن انفلوئنسر آف دی ایئر‘ کا اعزاز بھی دیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب روما مائیکل نے بطور ماڈل اپنی شناخت قائم کرنے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ وہ 2023 اور 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ’مس چارم‘ اور ’مس گرینڈ بیوٹی‘ پیجنٹس میں بھی شریک رہیں، جبکہ فلم ’کہے دل جدھر‘ سمیت متعدد پراجیکٹس میں اپنی اداکاری کے باعث بھی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔