data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ممبئی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں گروپ میچ میں بھارت نے امریکا کو 162رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹاپ آرڈر ہوم گراؤنڈ پر بری طرح ناکام نظر آیا تاہم بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے 84 رنز نے بھارتی ٹیم کی لاج رکھ لی۔بھارت کے 162 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکا کی بیٹنگ جاری ہے۔ امریکا کی ٹیم 13 رنز کے مجموعی اسکور پر تین وکٹیں کھو چکی ہے۔

اس سے قبل امریکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔امریکا کے باؤلرز نے بھارتی بیٹرز کو ہوم گراؤنڈ کنڈیشن کا فائدہ نہیں اٹھانے دیا اور پاور پلے میں ہی 4 کھلاڑی آؤٹ کردیے۔بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے، جس کے بعد ایشان کشن نے 20 اور تِلک ورما نے 25 رنز بنا کر اننگز کو سہارا دینے کی کوشش کی، تاہم وہ بھی زیادہ دیر امریکی باؤلرز کا سامنا نہ کر سکے۔

مڈل آرڈر میں شیوم دوبے، رینکو سنگھ اور ہاردک پانڈیا بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ امریکی باؤلرز نے بھارت کے تین کھلاڑیون کو صفر پر پویلین کی راہ دکھائی۔بھارت نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے ہیں۔ کپتان سوریا کمار نے 49 گیندوں پر 84 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

امریکا کی جانب سے شیڈلے وان شالکویک نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے چار کھلایوں کو آؤٹ کیا، ہرمیت سنگھ نے دو جبکہ علی خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔بھارتی ٹیم فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ بخار کے باعث اس میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ ان کی جگہ محمد سراج کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا