وقت خود ساری حقیقت سامنے لے آئےگا، پی سی بی نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا کے اس دعوے کو دوٹوک انداز میں مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پی سی بی نے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے بائیکاٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رجوع کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان کا بھارت سے کھیلنے سے انکار، بھارتی کپتان کا موقف سامنے آگیا
ترجمان پی سی بی کے مطابق بھارتی میڈیا کے بعض حلقے من گھڑت کہانیاں پھیلانے میں مصروف ہیں۔
“I categorically reject the claim by Indian sports journalist Vikrant Gupta that PCB approached the ICC.
PCB Spokesperson Amir…
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 7, 2026
انہوں نے مزید کہاکہ تھوڑا سا صبر اور وقت خود واضح کر دے گا کہ درحقیقت کس نے رابطہ کیا اور کس نے نہیں کیا۔
واضح رہے کہ بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ کر ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے بائیکاٹ کے معاملے کو حل کرنے کا کہا ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے فیصلے کو جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے بھارت کے میچوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ تنازع: ناصر حسین کی آئی سی سی پر تنقید، پاکستان اور بنگلادیش کے مؤقف کی حمایت
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے پر نہ صرف آئی سی سی بلکہ بھارتی براڈکاسٹرز کو بھی بھاری مالی نقصان پہنچے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارتی صحافی بھارتی میڈیا پاکستان کرکٹ بورڈ پروپیگنڈا پی سی بی وکرانت گپتا وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی صحافی بھارتی میڈیا پاکستان کرکٹ بورڈ پروپیگنڈا پی سی بی وکرانت گپتا وی نیوز پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔