data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بدنامِ زمانہ امریکی جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلز میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام سامنے آنے کے بعد بھارت کی سیاسی فضا شدید ہلچل کا شکار ہو گئی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اس انکشاف کے بعد نہ صرف بھارتی اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف متحرک ہو گئی ہیں بلکہ پارلیمنٹ کے اندر بھی شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ ایپسٹین جیسے متنازع اور عالمی سطح پر بدنام کردار سے کسی بھی قسم کا تعلق انتہائی سنگین معاملہ ہے، جس پر خاموشی اختیار کرنا ممکن نہیں۔

بھارتی پارلیمنٹ میں عام آدمی پارٹی، کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اس معاملے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے دو ٹوک جواب کا مطالبہ کر دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما سنجے سنگھ کا کہنا ہے کہ اگر ایپسٹین فائلز میں وزیراعظم کا نام آیا ہے تو اس کی وضاحت دینا حکومت کی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ کسی فرد واحد کا نہیں بلکہ بھارت کے عالمی تشخص اور سیاسی ساکھ سے جڑا ہوا ہے۔

کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی نے بھی نریندر مودی کے ایپسٹین سے ممکنہ روابط پر سخت سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو یہ جاننے کا حق ہے کہ ایک بدنام جنسی مجرم سے بھارتی وزیراعظم کا رابطہ کس نوعیت کا تھا اور اس کے پس منظر میں کیا مقاصد کارفرما تھے۔ کانگریس قیادت کا کہنا ہے کہ حکومت کی خاموشی شکوک و شبہات کو مزید بڑھا رہی ہے۔

کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے ایپسٹین کی تحریروں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایپسٹین نے اپنی دستاویزات میں یہ ذکر کیا کہ نریندر مودی نے اسرائیل میں امریکی صدر کے فائدے کے لیے تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

اس بیان نے بھارتی سیاست میں تنازع کو مزید ہوا دے دی ہے اور حکومت پر دباؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ ان دعوؤں کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات ناگزیر ہو چکی ہیں۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ایپسٹین فائلز میں نریندر مودی کا نام سامنے آنا بھارتی سیاست کے لیے ایک بڑے بحران کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے بروقت اور تسلی بخش وضاحت نہ دی تو یہ معاملہ نہ صرف اندرونِ ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بھارت کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

اپوزیشن جماعتیں اس معاملے کو آنے والے دنوں میں بھرپور انداز میں عوامی سطح پر اٹھانے کا عندیہ دے چکی ہیں، جس سے بھارتی سیاست میں مزید ہلچل متوقع ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ بھارتی سیاست فائلز میں کا نام

پڑھیں:

فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا

بدنام زمانہ جنسی اسکینڈل کے سرغنہ جیفری ایپسٹین کی طرح اس کا مبینہ ساتھی اور فرانسیسی ماڈل اسکاؤٹ ڈینیئل سیاد اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں ماڈل ڈینیئل سیاد کے خلاف جنسی زیادتی، انسانی اسمگلنگ اور خواتین کو دھوکے سے جنسی استحصال کے نیٹ ورک میں شامل کرنے کے الزامات کی تحقیقات جاری تھیں تاہم ان پر ابھی تک باقاعدہ فردِ جرم عائد نہیں کی گئی تھی۔

فرانس میں مردہ پائے گئے ماڈل اسکأٹ ڈینیئل سیاد کی موت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب متعدد خواتین کو جنسی استحصال کے نیٹ ورک میں پھانسنے اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق سنگین الزامات کی تحقیقات جاری تھیں۔

فرانسیسی پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 69 سالہ ڈینیئل سیاد کی لاش پیرس کے نواحی علاقے کولومب میں واقع ان کی رہائش گاہ سے برآمد ہوئی۔ موت کی وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فرانزک ٹیسٹس بھی کرائے جائیں گے تاکہ موت کی وجہ معلوم کی جاسکے۔

ڈینیئل سیاد پر الزام تھا کہ وہ ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ نوجوان خواتین کا تعارف جیفری ایپسٹین سے کراتا تھا۔

متعدد متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ سیاد نے انہیں ایپسٹین سے ملوایا جس کے بعد وہ مبینہ طور پر جنسی استحصال کا شکار ہوئیں۔

سیاد کے وکیل کا کہنا ہے کہ اگر پوسٹ مارٹم سے دل کا دورہ موت کی وجہ ثابت ہوتا ہے تو اس میں کئی برسوں سے جاری قانونی دباؤ، ذہنی تناؤ اور غیر یقینی صورتحال کا بھی کردار ہو سکتا ہے۔

ایپسٹین کیس سے منسلک متعدد خواتین نے ڈینیئل سیاد کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گواہی سے اس پورے نیٹ ورک کے بارے میں مزید اہم معلومات سامنے آ سکتی تھیں۔

سابق فرانسیسی ماڈل جولیٹ نے دعویٰ کیا کہ 2004 میں سیاد نے ان کا تعارف جیفری ایپسٹین سے کرایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سچ تک پہنچنے اور اس نیٹ ورک کے تمام کرداروں کو بے نقاب کرنے کی ایک اہم کڑی ختم ہوگئی۔

اسی طرح سابق سویڈش ماڈل ایبّا کارلسن نے بھی اس امید پر رواں برس فروری میں سیاد کے خلاف شکایت درج کرائی تھی کہ جلد گرفتاریاں ہوں گی اور انصاف ملے گا لیکن ان کی اچانک موت سے یہ امید کمزور پڑگئی ہے۔

خیال رہے کہ ماڈل سیاد کا اپنے خلاف عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انھیں ایپسٹین کی مجرمانہ سرگرمیوں کا علم نہیں تھا اور خود بھی وہ اس کے دھوکے کا شکار ہوئے۔

ڈینیئل سیاد کے وکیل مینیا عرب ٹیگرین کا کہنا تھا کہ فرانسیسی تفتیش کاروں نے ابھی تک سیاد سے باقاعدہ پوچھ گچھ نہیں کی تھی لیکن وہ اپنی صفائی پیش کرنے کے لیے تیار تھے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق امریکی عدالت کی جانب سے جاری کی گئی تقریباً دو ہزار سے زائد دستاویزات میں بھی ڈینیئل سیاد کا نام سامنے آیا تھا۔

ان دستاویزات میں مبینہ طور پر بتایا گیا کہ سیاد مختلف ممالک کے دوروں کے دوران خواتین کی تصاویر اور معلومات ایپسٹین کو بھیجتے تھے۔

2014 کی ایک ای میل جو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنی تھی اس میں سیاد نے اپنی سرگرمیوں کو ماہی گیری سے تشبیہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ بعض اوقات شکار آسانی سے مل جاتا ہے اور بعض اوقات ایک بھی مچھلی ہاتھ نہیں آتی۔

استغاثہ نے اس زبان کو خواتین کی تلاش سے تعبیر کیا جبکہ سیاد نے اس کی مختلف تشریح پیش کی تھی۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ جیفری ایپسٹین سے وابستہ کسی اہم شخصیت کی موت نے سوالات کو جنم دیا ہو وہ خود 2019 میں نیویارک کی جیل میں مردہ پائے گئے تھے جہاں وہ جنسی اسمگلنگ کے مقدمے کا سامنا کر رہے تھے۔

امریکی حکام نے جیفری ایپسٹین کی موت کو خودکشی قرار دیا تھا تاہم اس پر آج بھی مختلف سوالات اور سازشی نظریات زیرِ بحث رہتے ہیں۔

اسی طرح ایک اور فرانسیسی ماڈلنگ ایجنٹ اور ایپسٹین کے قریبی ساتھی ژاں لوک برونیل بھی 2022 میں پیرس کی جیل میں مردہ پائے گئے تھے۔ حکام نے ان کی موت کو بھی خودکشی قرار دیا تھا۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • وزارتِ خارجہ کی اپوسٹل سروسز کے ٹھیکوں پر سوالات، آڈٹ میں قواعد کی مبینہ خلاف ورزیوں کی نشاندہی
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • جیفری ایپسٹین سے روابط رکھنے والے ماڈلنگ اسکاؤٹ کی پیرس میں پراسرار موت
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا