مفتی یوسف کی اسلام آباد بارگاہ میں خودکش حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (جسارت نیوز)اتحاد المدارس الاسلامیہ کے صدر مفتی یوسف خان نے اسلام آباد میں بارگاہ کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں اور مقدس مقامات کو نشانہ بنانا بدترین درندگی ہے جس کا کسی بھی مذہب بالخصوص اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔مفتی یوسف خان کا کہنا تھا کہ اسلام امن سلامتی اور انسانوں کے احترام کا دین ہے اور اس میں شدت پسندی انتہاپسندی اور بے گناہوں کے قتل کی کوئی گنجائش نہیں۔ جو عناصر اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث ہیں وہ انسانیت اور دین دونوں کے دشمن ہیں اور ان کا مقصد معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
فائل فوٹوکراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔