وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بسنت کے موقع پر حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر اہلِ لاہور کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے خصوصی میڈیا پیغام میں انہوں نے کہا کہ خوشی ہے لاہور والوں نے ہمارے اعتماد کی لاج رکھی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ لاہور آج بہت خوش ہے اور میں بھی بہت خوش ہوں۔ الحمد للہ شہریوں نے قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے محفوظ بسنت منانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوش و خرم مگر محفوظ بسنت کا تصور پوری طرح اپنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور میں بسنت فیسٹیول کی دھوم، آسمان پر ستاروں کی جگہ رنگ برنگی پتنگوں نے لے لی

مریم نواز شریف نے کہا کہ کھابے کھائے گئے، پیچوں پر پیچ لڑائے گئے اور ہوا کے جوش پر پتنگوں کی آنکھ مچولی جاری رہی، مگر حفاظتی اقدامات کو بھی نظرانداز نہیں کیا گیا۔ مقررہ سائز اور مقررہ پنے کے علاوہ ممنوعہ ڈور کے استعمال کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں جبکہ چھتوں پر بھی ایس او پیز کے مطابق بسنت منائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور بھر میں دھاتی تار استعمال نہ ہونے کے باعث ٹرانسفارمر محفوظ رہے اور پیشگی اقدامات مؤثر ثابت ہوئے۔ سیف بسنت کا تصور لاہور کے بعد دیگر شہروں میں بھی اپنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: 8 فروری احتجاج، اپوزیشن کی ہڑتال بے اثر، لاہور میں بسنت کا جشن عروج پر

وزیراعلیٰ کے مطابق لبرٹی اور اندرون شہر سمیت مختلف علاقوں میں 200 کلینک آن ویل اور 21 فیلڈ ہسپتال بھی متعین کیے گئے تھے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ آج بسنت فیسٹیول کا آخری دن ہے، عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور حفاظتی ہدایات پر مکمل عمل جاری رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں  کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں،  ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف