پاک بھارت میچ بائیکاٹ: آئی سی سی کا اعلیٰ وفد لاہور پہنچ گیا، بی سی بی سربراہ بھی اجلاس میں شریک
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ میچ کے بائیکاٹ کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہنگامی اجلاس کے لیے اعلیٰ سطحی وفد پاکستان بھیج دیا ہے، جو چند گھنٹوں میں لاہور پہنچ چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی وفد ڈپٹی چیئرمین کی سربراہی میں پاکستان پہنچا، جہاں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اجلاس میں پاک بھارت میچ کے شیڈول، سیکیورٹی، ٹیموں کی شرکت اور ممکنہ بائیکاٹ کے خدشات پر غور کیا جائے گا۔
اسی دوران بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے سربراہ امین الاسلام بھی ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امین الاسلام ممکنہ طور پر پی سی بی اور آئی سی سی کی میٹنگ میں شریک ہوں گے جبکہ دونوں کرکٹ بورڈ کے سربراہ آئی سی سی اجلاس میں ورچوئل شرکت بھی کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق بی سی بی کے سربراہ امین الاسلام پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی سے بھی ملاقات کریں گے اور اجلاس کے اختتام کے بعد شام کو ڈھاکا کے لیے واپس روانہ ہو جائیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ممکنہ طور پر ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں دیگر کرکٹ بورڈز کے ممبرز بھی شریک ہو سکتے ہیں، تاکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول اور میچ کے تحفظ کے حوالے سے جامع حکمت عملی طے کی جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرکٹ بورڈ اجلاس میں کے سربراہ کریں گے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :