data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ممبئی : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں انگلینڈ نے نیپال کیخلاف انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے فتح حاصل کر لی۔ ممبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں نیپال کی ٹیم نے مضبوط حریف کو آخری گیند تک سخت مقابلہ دیا۔

ٹاس جیت کر انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے۔ انگلینڈ کی اننگز میں جیکب بیتھل نے 55 جبکہ ہیری بروک نے 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ نیپال کی جانب سے دیپندرا سنگھ اور نندن یادیو نے 2، 2 وکٹیں حاصل کر کے انگلش بیٹنگ کو دباؤ میں رکھا۔

جواب میں 185 رنز کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم نے غیر معمولی جرات مندانہ کھیل پیش کیا اور انگلینڈ کے بولرز کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔ نیپالی بیٹسمینوں نے بڑے شاٹس کھیلے اور ہدف کے انتہائی قریب پہنچ گئے۔

آخری اوور میں نیپال کو جیت کے لیے 10 رنز درکار تھے، تاہم انگلینڈ کے سیم کرن نے اعصاب شکن لمحات میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف 5 رنز دیئے، جس کے نتیجے میں نیپال کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 180 رنز ہی بنا سکی۔

نیپال کی جانب سے دیپندرا سنگھ نے 44 رنز بنائے، جبکہ روہت اور لوکیش نے 39، 39 رنز کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھائی۔ انگلینڈ کے لیے لیام ڈاؤسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سیم کرن، جوفرا آرچر اور لیوک ووڈ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں نیپال نیپال کی

پڑھیں:

کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار

کراچی:

ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا