زندگی سیدھی لکیر نہیں، لچک اور ثابت قدمی اختیار کریں، راہل گاندھی کا نسی نسل کو پیغام
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
ملاقات میں نوجوانوں نے شناخت، مقصد، پیشے اور شوق میں توازن، بے چینی، خود اعتمادی کی کمی اور سماجی فیصلوں جیسے موضوعات پر سوالات کئے، جن پر راہل گاندھی نے تفصیل سے گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں متحدہ عرب امارات سے آئے کچھ این آر آئی طلباء نے راہل گاندھی سے ملاقات کی، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کی ہے۔ اس ملاقات میں نوجوانوں نے شناخت، مقصد، پیشے اور شوق میں توازن، بے چینی، خود اعتمادی کی کمی اور سماجی فیصلوں جیسے موضوعات پر سوالات کیے، جن پر راہل گاندھی نے تفصیل سے گفتگو کی۔ ویڈیو میں ایک طالب علم نے پوچھا کہ اکثر طلباء یہ سمجھ نہیں پاتے کہ وہ اپنے پیشے کو اپنے شوق کے ساتھ کیسے جوڑیں۔ اس پر راہل گاندھی نے کہا کہ انسان کو وہی کرنا چاہیے جو وہ دل سے کرنا چاہتا ہو، بشرطیکہ اس کی نیت درست ہو۔ ان کے مطابق صحیح ارادہ اور مثبت رویہ زندگی میں راستہ متعین کرتے ہیں۔
گفتگو کے دوران "بھارت جوڑو یاترا" کا بھی ذکر ہوا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اس یاترا سے انہوں نے یہ سیکھا کہ انسان کی حد وہ نہیں ہوتی جو وہ خود سمجھتا ہے، بلکہ اس سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو اپنی زندگی کا سفر اپنی سوچ اور خواہش کے مطابق طے کرنے کا حق ہونا چاہیے اور اسے مذہب یا کسی اور شناخت کی بنیاد پر محدود نہیں کیا جانا چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زندگی کبھی سیدھی لکیر میں نہیں چلتی۔ ان کے مطابق بعض لوگ ہر قدم پہلے سے طے کرنا چاہتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ لچکدار رہیں اور ثابت قدمی اختیار کریں، کیونکہ یہی دو خصوصیات انہیں آگے بڑھنے میں مدد دیں گی۔
کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ اصل کامیابی ہر صورتحال میں خود کو پُرسکون اور مطمئن رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس طاقت یا دولت ہو لیکن وہ دوسروں اور ماحول کے لیے احترام نہ رکھتا ہو تو اسے کامیاب نہیں کہا جا سکتا۔ ان کے مطابق ناکامی اور کامیابی ایک ہی عمل کے دو حصے ہیں اور ناکامی کے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں۔ ملاقات کے دوران بعض طلباء نے اعتراف کیا کہ وہ بولتے وقت گھبراہٹ محسوس کرتے ہیں اور دوسروں کے فیصلوں سے متاثر ہوتے ہیں۔ اس پر راہل گاندھی نے کہا کہ معاشرہ اکثر افراد کو لیبل لگا کر محدود کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن اگر انسان کو یقین ہو کہ وہ درست راستے پر ہے تو اسے دوسروں کی رائے سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ ویڈیو کے اختتام پر انہوں نے نوجوانوں کو سچائی اور عدم تشدد کو اپنی زندگی کا بنیادی اصول بنانے کی نصیحت کی اور کہا کہ خود سے سچا رہنا ہی سب سے بڑی طاقت ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: راہل گاندھی نے کہا کہ پر راہل گاندھی نے انہوں نے کے مطابق
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔