اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے بھارت کا کردار ہے، جبکہ بلوچستان کو درپیش مسائل کو سمجھ کر ان کا الگ الگ حل نکالنا ناگزیر ہے۔

عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ملک میں پائیدار امن کے لیے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا، بلوچستان میں امن کا قیام اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام محب وطن پاکستانی ہیں، تاہم بلوچستان کے بحران کی اصل نوعیت کی درست نشاندہی کیے بغیر اس کا حل ممکن نہیں، ماضی میں جو کچھ ہو چکا ہے اسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا، لیکن مستقبل کے لیے درست حکمت عملی اختیار کرنا ضروری ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلوچستان اس وقت دو مختلف نوعیت کے بحرانوں کا سامنا کر رہا ہے اور دونوں کے حل کے طریقہ کار الگ ہونے چاہئیں، غلطی یہ ہو رہی ہے کہ دونوں مسائل کو ایک ہی انداز میں حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر شناختی کارڈ دیکھ کر شہریوں اور خاندانوں کو نشانہ بناتے ہیں، لیکن ایسے واقعات کو کسی خاص قوم یا علاقے سے جوڑنا درست نہیں، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد ملک کے مختلف حصوں، خصوصاً فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر کاروبار کر رہے ہیں اور انہیں کہیں امتیازی سلوک کا سامنا نہیں۔

رانا ثناء اللہ نے جعفر ایکسپریس واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے روز بھارتی میڈیا پر جشن کا ماحول تھا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے اور عوام کو مشکلات میں ڈالنے والے عناصر کو نجات دہندہ کہا جا سکتا ہے۔

جبری گمشدگیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جبری گمشدگیوں اور تشدد کے مسائل ایک ہی دور میں شروع ہوئے اور امید ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ یہ مسائل بھی ختم ہو جائیں گے،دہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد اور کارروائیوں کی کامیابی پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل رانا ثناء اللہ دہشت گردی کے کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری

صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔

شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار