فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں حکمران سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں، حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
لاہور:
جماعت اسلامی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں، حکمران دہشت گردی روکنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے۔
منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کی مرکزی شوری کے تین روزہ اجلاس سے افتتاحی خطاب میں حافظ نعیم نے کہا کہ آٹھ فروری کے دھاندلی زدہ انتخابات کو دو سال مکمل ہوگئے، حکومت عوامی تائید سے محروم اور حکومتی رِٹ نہ ہونے کے برابرہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کی لہر پریشان کن ہے، ملک میں انتشار کے اسباب میں اندرونی اور بیرونی عناصر شامل ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں، حکمران دہشت گردی روکنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز، سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر اقدامات کریں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے مجوزہ امن بورڈ میں پاکستان کی شمولیت کی مخالفت کریں گے، مشرف نے بھی امریکا کی حمایت کرکے ملک کو تباہی کے راستے پر ڈالا، افسوس موجودہ حکمران بھی وہی راستہ اپنا رہے ہیں، حماس کی پالیسی قابل ستائش، اسلامی تحریکوں کو اس سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ کی صورت حال پریشان کن، عوام کو نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی۔
دریں اثنا جماعت اسلامی نے عید کے بعد آئی پی پیز کے خلاف دوبارہ تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔