وزیرداخلہ شہید کیپٹن عباس کے گھر پہنچ گئے، اہلخانہ سے تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیبر،(صباح نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن عباس خان کی رہائش گاہ لنڈی کوتل، ضلع خیبر آمد،آئی جی فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید کیپٹن عباس کے والد اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ نے شہید کیپٹن عباس کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر شہید کیپٹن عباس کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آپ جیسے پرعزم والد کا حوصلہ ہی قوم کا جذبہ بڑھاتا ہے۔آپ کیبلند عزم کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ شہید کیپٹن عباس خان کے والد نے گفتگو میں کہا کہ بہادر بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔وطن کیلیے ہر بیٹا حاضر ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے قبائلی عمائدین و مشران سے بھی ملاقات کی۔ قبائلی عمائدین و مشران نے مسلح افواج کا ہر قیمت پر ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ قبائلی عمائدین نے کہا کہ شہید کیپٹن عباس کے نقش قدم پر چلیں گے۔ دفاع وطن کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ وطن کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شہید کیپٹن عباس کے محسن نقوی
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔