Jasarat News:
2026-07-24@00:54:09 GMT

جی ڈی اے کی اپیل پر سکھر میں بھی شٹرڈائون ہڑتال رہی

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر ( جسارت نیوز) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) ضلع سکھر کیجانب سے8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج کی قیادت جی ڈی اے کے ضلعی کنوینر فقیر عنایت اللہ بروڑو نے کی، جبکہ مظاہرے میں غزنفر شاہ، محمد بچل مہر، اسلام الدین گھانگرو، محمد حیات منگریو، ارباز عباسی، شہزاد پہنور، عامر شاہ اور دیگر رہنماؤں و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جی ڈی اے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں فارم 47 کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کو مسخ کیا گیا، جسے نہ صرف عوام بلکہ ملک کے مختلف حصوں میں سیاسی جماعتیں بھی مسترد کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں اس عمل کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور دھرنے جاری ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ موجودہ حکومت کو عوامی تائید حاصل نہیں۔مقررین نے کہا کہ فارم 47 کی بنیاد پر قائم کی گئی حکومت کو پاکستان کے کسی بھی صوبے میں قبولیت حاصل نہیں، کیونکہ یہ حکومت عوام کے ووٹ سے نہیں بلکہ انتخابی نتائج میں مبینہ رد و بدل کے ذریعے وجود میں آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک شفاف، آزاد اور غیر جانبدار انتخابات نہیں کرائے جاتے، ملک میں سیاسی عدم استحکام برقرار رہے گا اور عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکیں گے۔جی ڈی اے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نئے، پرامن اور شفاف انتخابات کرائے جائیں تاکہ اصل عوامی مینڈیٹ سامنے آ سکے۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جی ڈی اے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان