جیکب آباد: ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (جسارت نیوز) جیکب آباد ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات،جنرل سیکریٹری کے علاوہ صدر اور دیگر تمام نشستوں پر دم دستگیر پینل کامیاب ،حامی وکلاء کا جشن شہر کا گشت خوشی میں ہوائی فائر نگ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں دم ستگیر پینل نے میدان مار لیا ہے صدر کے عہدے پر احمد نواز پیچوہو ،نائب صدر عبدالرحمن مغل کامیاب ہوئے سرف ایک عہدے جنرل سیکریٹری پر شہباز پینل کے مظفر رند نے کامیابی حاصل کی دیگر عہدوں جوائنٹ سیکریٹری ظفر اللہ سرہیو،لائبریرین عبدالکریم تھیم،خزانچی وحید علی واگھو جبکہ مینجمنٹ کمیٹی کے لئے عبدالباقی ،اعجاز علی جکھرانی ،امتیاز علی شاہ ،خرم جنید مغل ،سعید احمد دشتی ،زاہد بروہی اور شبانہ پروین بروہی منتخب ہوئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
(سٹی42)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،دہشت گردی کے خلاف پورا ملک اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزیدکہاکہ سکیورٹی فورسزبلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں ،فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا۔