data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 اسپیس ایکس، ٹیسلا، دیگر کئی کمپنیوں کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے حال ہی میں دولت اور خوشی کے تعلق پر دلچسپ بیان دیا ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں پوسٹ کرتے ہوئے معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کہا کہ جس نے بھی کہا کہ دولت خوشی نہیں خرید سکتی، وہ واقعی جانتا تھا کہ وہ کیا کہہ رہا ہے، ان کے اس مختصر مگر گہرے بیان نے صارفین کو سوچنے پر مجبور کر دیا اور اس پر مزاح، میمز اور مختلف انداز میں ردعمل سامنے آیا۔

صارفین نے اس بیان پر متنوع آراء کا اظہار کیا۔ کچھ نے کہا کہ دولت خوشی کی ضمانت تو نہیں مگر اس کی کمی یقیناً روح پر اثر ڈال سکتی ہے۔ دیگر نے مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 10 لاکھ ڈالر بھیجیں تاکہ ہم آپ کی بات کو سمجھ سکیں، اور ایک صارف نے لکھا کہ فلسفی بننا اس وقت آسان ہوتا ہے جب آپ کرایہ ادا کر دیتے ہیں۔

اسی دوران کئی صارفین نے دولت سے زیادہ انسانی ہمدردی اور کسی کی مدد کرنے کی اہمیت پر زور دیا، یہ کہتے ہوئے کہ خوشی صرف مالی وسائل میں نہیں بلکہ دوسروں کی بھلائی میں بھی پوشیدہ ہے، اور ایلون مسک اپنی اربوں ڈالر کی دولت سے اس موقع کو عملی شکل دے سکتے ہیں۔

یہ دلچسپ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب ایلون مسک کی دولت نئے ریکارڈز قائم کر رہی تھی، مسک حال ہی میں دنیا کے پہلے شخص بنے تھے جن کی مجموعی دولت 800 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی، حالانکہ اب یہ رقم کچھ کم ہو چکی ہے۔

مسک کی یہ پوسٹ ایک مرتبہ پھر دنیا کے سب سے امیر افراد اور دولت کے معنوں پر ایک دلچسپ بحث کو جنم دینے کا سبب بنی، جس میں مالی حیثیت کے باوجود خوشی کے حقیقی مفہوم پر غور و فکر کیا گیا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایلون مسک دنیا کے کہا کہ

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے

متعلقہ مضامین

  • رانا ثنا اور امیر مقام کی برطانوی بزنس مین سے ملاقات، راجہ وسیم نے غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا
  • برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب
  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے