شمالی ممالک میں رمضان کے روزے سب سے طویل ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
رمضان المبارک دو ہزار چھبیس کی آمد میں چند دن باقی رہ گئے ہیں اور دنیا بھر میں روزوں کے دورانیے سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ مختلف ممالک میں دن اور رات کے فرق کے باعث روزے کے اوقات میں نمایاں فرق دیکھنے کو ملے گا۔ شمالی خطوں میں واقع ممالک میں روزے کا دورانیہ سب سے طویل ہوگا۔ روس کے شمالی حصے گرین لینڈ آئس لینڈ ناروے سویڈن اور فن لینڈ میں روزے سولہ گھنٹے سے زائد ہو سکتے ہیں جبکہ بعض علاقوں میں یہ دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچنے کا امکان ہے۔دوسری جانب جنوبی اور معتدل خطوں میں روزے کا دورانیہ نسبتاً کم رہے گا۔ برازیل جنوبی افریقہ چلی نیوزی لینڈ انڈونیشیا ملائیشیا اور کینیا جیسے ممالک میں روزے گیارہ سے چودہ گھنٹے کے درمیان متوقع ہیں۔ علمائے کرام کے مطابق ایسے علاقوں جہاں دن یا رات غیر معمولی طور پر طویل یا مختصر ہو وہاں اہل ایمان کو مکہ مکرمہ یا کسی قریبی معتدل شہر کے اوقات کے مطابق روزہ رکھنے کی اجازت ہے۔ یہ سہولت دینی آسانی اور عبادت میں توازن کے اصول کے تحت دی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ممالک میں
پڑھیں:
کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
کراچی:شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔
شہر میں جنوب مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج تا اتوار کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔