ملک میں بھیک مانگنا منظم کاروبار بن چکا: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک :وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں بھیک مانگنا اب ایک منظم اور منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے پیچھے طاقتور مافیا سرگرم ہے، انہوں نے کہا کہ بھیک مانگنے والے نیٹ ورکس کروڑوں روپے کماتے ہیں اور اس مقصد کے لیے بچوں، خواتین اور جعلی معذور افراد کو بھرتی کیا جاتا ہے۔
خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ بڑی تعداد میں بھیک مانگنے والوں کو خلیجی ممالک بھیجا جا رہا ہے، جس کے باعث متعلقہ ممالک نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
وزیر دفاع نے کہا کہ یہ ایک گھناؤنا کاروبار ہے جس میں ہوائی اڈوں پر تعینات مختلف محکموں کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت بھی سامنے آئی ہے,سیالکوٹ میں جنوبی پنجاب سے آ کر بھیک مانگنے والے گروہ طویل عرصے سے سرگرم ہیں,انتظامیہ اور پولیس کی کارروائیوں کے نتیجے میں بھیک مانگنے والوں کے خلاف نمایاں کمی آئی ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھیک مانگنے والوں کی سرپرستی کی جا رہی ہے اور اس نیٹ ورک کے ساتھ دیگر جرائم بھی منسلک ہیں, ان کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔
13 سے 15 فروری کے درمیان زلزلہ خیز سرگرمیوں کا خدشہ
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔