Islam Times:
2026-07-24@06:50:36 GMT

بہاولپور، شیعہ تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلی 

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے، یہ سانحہ صرف اہلِ تشیع نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کے دل پر کاری ضرب ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

بہاولپور، سانحہ مسجد خدیجۃ الکبریٰ کیخلاف شیعہ تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلی

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع بہاولپور، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بہاولپور اور دیگر شیعہ تنظیموں کے زیرِاہتمام پرامن احتجاجی ریلی مرکزی شیعہ جامع مسجد چاہ فتح خاں سے فرید گیٹ تک نکالی گئی، جس میں مرد و خواتین، بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ خدیجہ الکبری میں پیش آنے والے دلخراش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ صرف اہلِ تشیع نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کے دل پر کاری ضرب ہے۔ مقررین نے اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ دارالحکومت جیسے حساس شہر میں اس نوعیت کا واقعہ ریاستی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے۔

 انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کر کے اصل مجرموں اور سہولت کاروں کو بلاامتیاز قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ ریلی سے ڈاکٹر نوید محسن چوہان ضلعی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین ضلع بہاولپور، سید احسان حیدر ممبر صوبائی آرگنائزر کمیٹی، علی مصدق ریجنل صدر آئی ایس او جنوبی پنجاب، سینئر رہنما خواجہ مرید حسین، ذاکر اہلیبیت سید نوبہار شاہ، صدر عزاداری کونسل بہاولپور نادر بخاری، رہنما پاکستان پیپلزپارٹی محمد فاروق علی مغل نے خطاب کیا۔.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کیخلاف شیعہ تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلی سانحہ مسجد خدیجۃ الکبری

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ