اریجیت سنگھ کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ایک ہفتے بعد کولکتہ میں پرفارمنس
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
بھارت کے نامور گلوکار اریجیت سنگھ نے پلے بیک گانے سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ایک ہفتے بعد ہی کولکتہ میں انوشکا شنکر کے ساتھ پرفارم کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پلے بیک گانے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کے بعد پہلی بار پرفارمنس کے دوران گلوکار نے اعتراف کیا کہ وہ کافی نروس تھے، لیکن شائقین کی جانب سے تالیوں کے ذریعے حوصلہ افزائی نے انہیں فوراً پرسکون کر دیا۔
Arijit singh ???????? pic.
ارِیجیت سنگھ نے سیتار کی ماہر انوشکا شنکر اور پرکشنسٹ بیکرام گھوش کے ساتھ مل کر یادگار 20 منٹ کی پرفارمنس دی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایک وائرل ویڈیو میں، جب انوشکا نے اریجیت کو اسٹیج پر مدعو کیا، تو انہوں نے شائقین سے عاجزی کے ساتھ مخاطب ہو کر کہا کہ میں بہت نروس ہوں، مجھے یہاں بلانے کے لیے شکریہ۔
شام کا سب سے نمایاں لمحہ اس وقت آیا جب تینوں نے مل کر ’مایا بھورا رات‘ پیش کیا، جو ایک بنگالی کمپوزیشن ہے جسے عظیم پندت روی شنکر نے ترتیب دیا تھا۔
پرفارمنس کے بارے میں عکاسی کرتے ہوئے، انوشکا نے انسٹاگرام پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ ایک عظیم لمحہ تھا کہ اریجیت سنگھ میرے والد کے بنگالی گانے کو زندہ کر رہے تھے، یہ واقعی یہ ایک یادگار لمحہ تھا۔
خیال رہے کہ اریجیت سنگھ نے 27 جنوری کو پلے بیک سنگنگ سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا تھا۔
انہوں نے ایک پوسٹ میں شائقین کا کئی سالوں سے مسلسل حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا اور فلمی موسیقی میں اپنے سفر کو شاندار قرار دیا اور کہا یہ فیصلہ گہری سوچ بچار کے بعد کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اریجیت سنگھ
پڑھیں:
حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے اپنا گھر پروگرام کے تحت اپنا ذاتی گھر حاصل کرنے کے خواہشمند شہریوں کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پروگرام کے تحت کمرشل بینک اب تک 160 ارب روپے مالیت کے ہاؤسنگ قرضے منظور کر چکے ہیں جبکہ کامیاب درخواست گزاروں کو قرضوں کی فراہمی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔
یہ بات وزیر خزانہ کے مشیر عدنان پاشا نے کراچی میں منعقدہ فرسٹ انٹرنیشنل انشورنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا اپنا گھر پروگرام ملک میں تقریباً ایک کروڑ (10 ملین) گھروں کی کمی کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور اس کے ذریعے کم آمدنی والے خاندانوں کو رعایتی شرائط پر اپنے گھر کا مالک بننے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
عدنان پاشا نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت شہریوں کو صرف 5 فیصد رعایتی مارک اپ پر ہاؤسنگ قرض فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ وزارت خزانہ اس منصوبے میں شامل بینکوں کے ممکنہ قرض نقصان کا 10 فیصد تک بوجھ خود برداشت کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت پہلے 10 سال تک مارک اپ سبسڈی بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ ہاؤسنگ فنانس زیادہ سے زیادہ سستا اور عوام کی پہنچ میں رہ سکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندان اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں، جس سے نہ صرف رہائشی مسائل میں کمی آئے گی بلکہ تعمیراتی شعبے، سیمنٹ، اسٹیل، ٹائلز، الیکٹریکل مصنوعات اور دیگر متعلقہ صنعتوں میں بھی معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
اس موقع پر عدنان پاشا نے حکومت کے الیکٹرک موٹرسائیکل پروگرام پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت آئندہ برسوں میں 20 لاکھ الیکٹرک موٹرسائیکلیں متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں تقریباً 30 لاکھ رجسٹرڈ موٹرسائیکلیں ہر سال قریب 8 ارب ڈالر مالیت کا درآمدی پٹرول استعمال کرتی ہیں، جس سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کو الیکٹرک بائیکس کی خریداری پر سبسڈی اور بلاسود فنانسنگ فراہم کر رہی ہے تاکہ ایندھن پر انحصار کم کیا جا سکے، تاہم ملک میں الیکٹرک بائیکس کی پیداوار اور سپلائی کے مسائل اب بھی موجود ہیں، جنہیں دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
عدنان پاشا نے زرعی شعبے کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے حال ہی میں زرخیزی اسکیم بھی متعارف کرائی ہے جس کے تحت 21 بینکوں پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور سپارکو کے تعاون سے کسانوں کو ڈیجیٹل زرعی قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں سیٹلائٹ مانیٹرنگ اور ریئل ٹائم ڈیٹا کے ذریعے قرضوں کے استعمال کی نگرانی کی جائے گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہو۔
حکومتی حکام کے مطابق اپنا گھر پروگرام اور دیگر مالیاتی اسکیموں کا مقصد کم آمدنی والے طبقات کو سہولت فراہم کرنے معیشت کو متحرک کرنے، تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ملک میں پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرنا ہے۔
مزید پڑھیں۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ