ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاک بھارت میچ سے متعلق فیصلہ کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے متعلق آج کسی پیشرفت کا امکان نہیں ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے درمیان پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے حوالے سے مذاکرات ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹے میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔
اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے جس کے بعد بھارت کے خلاف کھیلنے یا نہ کھیلنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ کے حوالے سے آج یعنی 9 فروری تک فیصلہ کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ سے متعلق آج کسی پیشرفت کا امکان نہیں ہے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ ممکنہ طور پر 12 فروری کو ہوگا۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کے ساتھ آئی سی سی کے ناروا سلوک کے بعد پی سی بی نے حکومت پاکستان کی ہدایت پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے اور بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی