لاہور میں پتنگ بازی پر دوبارہ پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) پولیس نے بسنت فیسٹول کے اختتام پر پتنگ بازی پر مکمل پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
سی سی پی او لاہور کے مطابق شہری پتنگ بازی کے دوران قانون کی خلاف ورزی سے گریز کریں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں، انہوں نے واضع کیا ہے کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ سی سی پی او لاہور نے اپنے افسران کو ہدایت کی ہے کہ فیلڈ میں سخت چیکنگ جاری رکھیں اور پتنگ بازی پر کڑی نظر رکھیں
پولیس نے دکانداروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ پتنگ اور ڈور کی خرید و فروخت سے گریز کریں، جبکہ پتنگ اور ڈور کی غیر قانونی ترسیل پولیس کے لیے قابلِ دست اندازی جرم تصور کی جائے گی۔
بلال صدیق کمیانہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ غیر قانونی پتنگ بازی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے، لہذا ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ سی سی پی او لاہور نے والدین سے بھی کہا ہے کہ وہ بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔
س پابندی کا مقصد فیسٹول کے دوران ممکنہ حادثات سے بچاؤ اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ پولیس کی جانب سے فیلڈ میں سخت نگرانی جاری ہے تاکہ بسنت کے اختتام کے بعد بھی پتنگ بازی کے خطرات سے بچا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پتنگ بازی
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔