لاہور:

تین روز تک رنگوں، قہقہوں اور پتنگوں سے سجی رہنے والی بسنت فیسٹول اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔

مقررہ وقت ختم ہوتے ہی پتنگ بازی پر پابندی دوبارہ بحال کر دی گئی جبکہ اندرون لاہور کی فضاؤں میں گونجتی موسیقی اور روشن چھتیں آہستہ آہستہ خاموش ہونے لگیں۔

سرکاری سرپرستی میں منائے جانے والے اس میلے کے اختتامی لمحات میں بسنت کے تیسرے اور آخری روز امن کی شمعیں فضاؤں میں چھوڑ کر محبت، بھائی چارے اور امید کا پیغام دیا گیا۔

تقریب کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فضا دلکش مناظر سے بھر گئی۔



مریم نواز کا لاہور کے بعد دوسرے شہروں میں بھی ’سیف بسنت‘ کا تصور اپنانے کا اعلان



لاہوریوں کےلیے خوشخبری: حکومت پنجاب نے بسنت کی تقریبات کا وقت بڑھا دیا



عمران خان کے بھانجے کی بسنت منانے کی تصاویر وائرل، عابد شیر علی کا طنز

مقررہ وقت ختم ہونے سے قبل ہی اندرون شہر کی چھتیں خالی ہونا شروع ہو گئیں، جبکہ بسنت منانے کے لیے آنے والے مہمانوں کی واپسی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

بیشتر گھروں کی چھتوں پر لگائی گئی لائٹس بند کر دی گئیں اور میوزک سسٹم و کیٹرنگ کا سامان اتارا جانے لگا۔

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امید کی یہ شمعیں آئندہ برس مزید خوشیاں لے کر آئیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہوریوں نے ایس او پیز پر عملدرآمد کر کے اپنے تہوار اور ثقافتی ورثے کا خود تحفظ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور اور پورے پنجاب کی خوشیوں کی محافظ ہیں، جن کی قیادت میں بسنت کا پرامن انعقاد ممکن ہوا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا