اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے، تاہم پولیس کا ایسا غیر انسانی رویہ بھی کسی صورت قبول نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز ہڑتال کے دوران مظاہرین پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے شہری کیساتھ غیر انسانی رویہ ناقابل برداشت ہے۔ اپنے جاری بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہڑتال کے دوران گرفتار شہری پر پولیس اہلکار کے تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار کی جانب سے شہری کو تھپڑ مارنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے شدید ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے، تاہم پولیس کا ایسا غیر انسانی رویہ بھی کسی صورت قبول نہیں ہے۔ پولیس اہلکاروں کو قانون کے دائرے میں رہ کر فرائض انجام دینے کا پابند ہونا چاہئے۔ ہر شہری کی عزتِ نفس کا تحفظ پولیس کی بنیادی تربیت اور ذمہ داری کا حصہ ہے۔ سرفراز بگٹی نے حکم دیا کہ واقعے میں ملوث اہلکار کے خلاف شفاف اور فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ حکومت قانون کی بالادستی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان