انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل تھائی طلبہ کے اعزاز میں تقریب
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل تھائی طلبہ کے اعزاز میں تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد میں شاہی تھائی سفارت خانے نے اسلام آباد میں قائم تھائی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے ان تھائی طلبہ کے اعزاز میں ایک مبارکباد تقریب کا انعقاد کیا جو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہوئے۔ اس موقع پر تھائی سفیر نے تقریب کی صدارت کی۔تقریب میں سفارت خانے کے افسران و عملہ، نیز دفترِ دفاعی اتاشی کے نمائندگان نے شرکت کی اور خوشگوار و دوستانہ ماحول میں فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر سفیر نے طلبہ کی محنت، استقامت اور عزم کو سراہا، جنہوں نے بیرونِ ملک تعلیم اور رہائش کے دوران درپیش چیلنجز کا ثابت قدمی سے سامنا کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گریجویشن کسی اختتام کا نہیں بلکہ زندگی کے ایک نئے باب کے آغاز کی علامت ہے، اور طلبہ کو ترغیب دی کہ وہ اپنے علم اور تجربات کو اپنی ذات، معاشرے اور قوم کی بہتری کے لیے بھرپور انداز میں بروئے کار لائیں۔سفارت خانے نے موجودہ طلبہ کو بھی اپنی توجہ اور وابستگی برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل بیرونِ ملک تھائی برادری کو مضبوط بنانے اور تھائی لینڈ کی آئندہ ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیف جسٹس نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس11فروری کو طلب کر لیا چیف جسٹس نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس11فروری کو طلب کر لیا وزیراعلیٰ مریم نواز سے صدر عالمی بینک کی ملاقات، شراکت داری بڑھانے پر اتفاق آن لائن جوا تشہیر کیس، ڈکی بھائی، اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد، یوٹیوبر کا صحت جرم سے انکار اسلام آباد میں بغیر رجسٹریشن آن لائن ٹیکسی اور بائیکیا چلانے پر پابندی عائد اسحاق ڈار کا یورپی یونین کیساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اقدامات پر زور سائفر کیس ، سپریم کورٹ نے عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کر دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فارغ التحصیل اسلام آباد
پڑھیں:
کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
فائل فوٹوکراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔