Islam Times:
2026-07-24@09:17:32 GMT

سندھ کے سرکاری گرلز کالجوں میں فوٹو گرافی پر پابندی عائد

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT

سندھ کے سرکاری گرلز کالجوں میں فوٹو گرافی پر پابندی عائد

طالبات کی فوٹو گرافی کا سوشل میڈیا کے بعض پلیٹ فارم پر غلط استعمال کیا گیا ہے، جو معاشرتی و مذہبی اقدار اور قانون کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے، جس کی باقاعدہ شکایات محکمہ کالج ایجوکیشن کو موصول ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے سرکاری گرلز کالجوں میں عکس بندی (فوٹو گرافی) پر باقاعدہ پابندی عائد کر دی۔ محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے کالجوں کے پرنسپلز کو اطلاع دی گئی ہے کہ ایسا کرنے کی صورت میں انہیں انضباطی یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس سلسلے میں اسپیشل سیکریٹری کالجز سندھ کی جانب سے ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جبکہ اس ایڈوائزری کی بنیاد پر ریجنل ڈائریکٹر کالج ایجوکیشن کراچی نے شہر کے تمام سرکاری کالجوں کو خطوط بھی جاری کر دیئے ہیں۔ خط کے مطابق طالبات کی فوٹو گرافی کا سوشل میڈیا کے بعض پلیٹ فارم پر غلط استعمال کیا گیا ہے، جو معاشرتی و مذہبی اقدار اور قانون کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے، جس کی باقاعدہ شکایات محکمہ کالج ایجوکیشن کو موصول ہوئی ہیں۔

خط کے مطابق اسپیشل سیکریٹری ایجوکیشن نے بعض کالجوں میں خواتین اساتذہ و طالبات کی غیر مجاز فوٹو گرافی اور اس کے فیس بک، واٹس ایپ دیگر ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم پر پھیلاؤ یا تشہیر کا سختی سے نوٹس لیا ہے، لہٰذا کالجوں میں اس قسم کی سرگرمیوں پر سختی پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ پروفیسر قاضی ارشد کے جاری خط میں مزید کہا گیا ہے کہ جن کالجوں میں اس پابندی کے باوجود اس کی خلاف ورزی کی گئی تو وہاں کے ذمہ دار پرنسپلز اور عملے کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محکمہ کالج ایجوکیشن فوٹو گرافی کالجوں میں

پڑھیں:

موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

 پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن