تحصیل چیئرمین پاراچنار مزمل حسین فصیح کی مجروحینِ سانحہ ترلائی مسجد اسلام آباد کی عیادت
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
مجروحین اور ان کے ورثاء نے وفد کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اپنے لئے باعثِ حوصلہ افزائی اور دلجوئی قرار دیا اور تحصیل چیئرمین کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ تحصیل چیئرمین پاراچنار آغا مزمل حسین فصیح نے وفد کے ہمراہ ترلائی مسجد کے افسوسناک سانحے میں زخمی ہونے والے افراد کی مختلف ہسپتالوں میں عیادت کرتے ہوئے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور دلخراش واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تحصیل چیئرمین آغا مزمل حسین فصیح نے فرداً فرداً زخمیوں سے ملاقات کی، ان کی تکالیف اور واقعے کی تفصیلات سنیں اور ہمہ وقت ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آغا مزمل حسین فصیح کو دیکھتے ہی بعض جاننے والے زخمیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور صحیفہ آئینہ پر حوصلے و اطمینان کے آثار نکھرنے لگے۔
مجروحین اور ان کے ورثاء نے وفد کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اپنے لئے باعثِ حوصلہ افزائی اور دلجوئی قرار دیا اور تحصیل چیئرمین کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔ وفد میں تحصیل چیئرمین آغا مزمل حسین فصیح کے ہمراہ معروف ماہرِ تعلیم و سماجی شخصیت پرنسپل مظہر طوری، سینئر سماجی شخصیت حاجی علی جواد طوری، بشیر بابو، محمد کاظم اور سید انور حسین فخری شامل تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تحصیل چیئرمین کرتے ہوئے
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ