حکومت یا کسی اور سے بیک ڈور کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے‘ بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260210-01-17
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت یا کسی اور سے بیک ڈور کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج ہم عدالت عظمیٰ آئے تھے، چیف جسٹس نے مہربانی کی اورآج تمام کیسز لگائے، 3 کیسز ایسے ہیں جو آج پر چلے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری 8 فروری کی کال پر پنجاب میں سختی کی گئی لیکن سب چیزوں کے باوجود پاکستان کے عوام کا شکر گزار ہوں، پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا میں لوگوں نے احتجاج، پہیہ جام ہڑتال کی، چاہے کاروبار تھوڑے وقت بند ہو، بتانا یہ ہوتا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری نہ کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل منتقلی سے متعلق مختلف افواہیں پھیلائی جاتی ہے، جو لوگ افواہیں پھیلا رہے ہیں یہ بالکل غلط ہے، بانی پی ٹی آئی کا جیل میں ہر دن غیرقانونی ہے، انہیں سیاسی مقدمات پر جیل میں رکھا گیا ہے۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علامہ راجا ناصر عباس اور محمود اچکزئی کو پوری اتھارٹی دی ہوئی ہے، دونوں کی صوابدید ہے کہ وہ مذاکرات کرتے ہیں یا آئندہ کا لائحہ عمل دیتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لوگ زور زبردستی سے سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہیں اور اتنی آسانی سے ہلنے والے نہیں، 8 فروری کو ہماری 180 سیٹیں چھینی گئیں اور ہمیں 91 پر لے آئے، پھر یہ ہماری 91 سیٹوں کو کم کر کے 75 پر لے گئے، عمر ایوب کی سیٹ بھی لے لی گئی، ہمارے سینیٹرز پر بھی زور زبردستی کی گئی، یہ 2سال میں رتی برابر بھی عوام کے دلوں میں اپنی عزت نہیں بڑھا پائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔