data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260210-08-23
منی پور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست منی پور میں ایک بار پھر نسلی کشیدگی اور افراتفری کی لہر پیدا ہو گئی ہے جس نے پوری ریاست کو شدید بحران میں دھکیل دیا ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق، 5 اور 6 فروری کو ہونے والی سیاسی تبدیلیوں کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں نے تشدد اور خونی جھڑپوں کی شکل اختیار کر لی۔ کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر جب کوکی قبائل نے اکثریتی ضلع میں اہم “امپھال چورا چند پور روڈ” بند کر کے احتجاج کیا تو سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے بجائے ان پر سیدھی گولیاں چلا دیں۔سیکورٹی فورسز کی اس وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 10 سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ریاست میں ہندو قوم پرستی کے بڑھتے ہوئے اثرات اور سرکاری بھرتیوں میں مخصوص طبقوں کو ترجیح دینے کی پالیسیوں نے نسلی تناؤ کو مزید ہوا دی ہے۔ منی پور کی موجودہ صورتحال نے اسے ناگا لینڈ اور میزو رام جیسی دیگر نظر انداز کی گئی شمال مشرقی ریاستوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے جہاں وفاقی حکومت کی عدم توجہی کے باعث بے چینی بڑھ رہی ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: منی پور

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق