امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2026 سب نیوز
واشنگٹن: (آئی پی ایس) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت کرتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ مغربی کنارے میں استحکام سے اسرائیل محفوظ رہے گا۔
وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا تھا کہ فلسطینی علاقوں میں استحکام خطے میں قیام امن کے امریکی ہدف کے مطابق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے جاری کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے مغربی کنارے کے استحکام کو ضروری سمجھتی ہے۔
دوسری جانب برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مغربی کنارے پر قبضے کو وسعت دینے کے اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، فلسطین کی جغرافیائی ساخت کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔
برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بھی کوشش بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہوگی، اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان فیصلوں کو فوری طور پر واپس لے۔
ادھر پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کو خطرناک اقدامات روکنے کا مطالبہ کر دیا۔
مسلم ممالک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر کوئی حقِ خودمختاری نہیں اور یہ اقدامات مغربی کنارے کے غیر قانونی الحاق اور فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردادو میہڑ میں پولیس موبائل پر ڈاکؤوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید دادو میہڑ میں پولیس موبائل پر ڈاکؤوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید ایپسٹین فائلز : برطانوی وزیراعظم کے استعفے کی قیاس آرائیاں تیز سولر صارفین کیلئے بُری خبر: نیشنل گرڈ کو بجلی فروخت کرنے کے ریٹس میں کمی کردی گئی، نیا نیٹ بلنگ نظام متعارف تیس ماہ باقی رہ گئے، ایلون مسک نے چونکا دینے والی وارننگ جاری کر دی میری برداشت ختم ہوگئی میں اب سے پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں: جنید اکبر کا پیغام بنگلہ دیش کو ایک ایونٹ کی میزبانی ملے گی، جرمانہ بھی نہیں ہوگا، آئی سی سی نے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔