راولپنڈی؛ گلی محلوں میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کیخلاف عدالت میں نئی درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
راولپنڈی میں گلی محلوں میں لاؤڈ اسپیکر، میگافون کے ذریعے اشیاء فروخت اور بھیک مانگنے کیخلاف عدالت میں نئی درخواست دائر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پر عملدرآمد کے لئے سیشن عدالت راولپنڈی میں نئی درخواست دائر کی گئی۔
درخواست کے متن میں کہا گیا کہ عدالتی پابندی حکم پر کوئی تھانہ عملدرآمد نہیں کر رہا۔ عدالت نے 6 جنوری پابندی لگائی آج تک عمل نہیں ہوا۔ صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک اسپیکر میگا فون پر سبزی پھل اشیاء فروخت کی جارہی ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ اب بھکاری بھی میگا فون پر گلی محلے گھوم پھر کر بھیک مانگنے لگے ہیں۔ اکثر عبادت گاہوں میں بھی ایمپلی فائر ایکٹ پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔
متن میں کہا گیا کہ سٹی پولیس آفیسر کو عدالت طلب کر کے ان پر پابندی حکم پر عملدرآمد آرڈر دیا جائے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آج اس درخواست پر عملدرآمد حکم جاری کرینگے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔