ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کے فاسٹ بولر احسان عادل امریکی کرکٹ ٹیم میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کے فاسٹ بولر احسان عادل امریکی کرکٹ ٹیم میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2026 سب نیوز
پاکستان کے فاسٹ بولر احسان عادل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے امریکا کی ٹیم میں شامل ہوگئے۔
آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے احسان عادل کو یو ایس اے کی ٹیم میں شمولیت کی اجازت دے دی۔
احسان عادل کو جسدیپ سنگھ کی جگہ امریکی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جسدیپ سنگھ کندھے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوئے ہیں، وہ 5 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ احسان عادل پاکستان کی جانب سے تین ٹیسٹ اور 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔
بھارت اور سری لنکا میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج بھی تین میچز کھیلے جائیں گے، پہلا نمیبیا اور نیدرلینڈز کے درمیان، دوسرا نیوزی لینڈ اور یو اے ای جب کہ تیسرامیچ پاکستان اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی صدر کا دورہ آسٹریلیا، سڈنی اور میلبورن میں ہزاروں افراد احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے بنگلہ دیش کو ایک ایونٹ کی میزبانی ملے گی، جرمانہ بھی نہیں ہوگا، آئی سی سی نے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز 2ارب 45 کروڑ میں فروخت، نام راولپنڈی رکھ دیا گیا چین کی ریاستی کونسلر شین ای چھن کی میلان سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آئی سی سی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، پاک بھارت میچ ہونے کا امکان بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ہنگامی دورے پر پاکستان پہنچ گئے افغان کرکٹر رحمن اللہ گرباز پی ایس ایل سے دستبردار کیوں ہوئے؟ وجہ سامنے آگئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم میں
پڑھیں:
سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
نیتن یاہو - فوٹو: فائلاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔
تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔