لاہور: احتجاج کرنیوالے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 8 فروری کو لاہور میں احتجاج کرنیوالے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی ملک گیر ہڑتال کی کال کے دوران فیروزپور روڈ پر احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا۔
مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ گلبرگ میں درج کیا گیاجس میں توڑ پھوڑ ، سڑک بلاک ، اشتعال انگیزی اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق موقع پر مزید نفری بلاکر 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار افراد میں عرفان ، حبیب ، عبد الرحمان ، احسان رسول ، حافظ مشتاق رسول شامل ہیں۔
اب سمجھ آیا کہ پیار ایک ہی دفعہ ہوتا ہے: عاصم اظہر
پولیس کے مطابق سڑک بلاک کرکے احتجاج کرنے والے مزید افراد کی نشاندہی جاری ہے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔