وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، اصل ضرورت انہیں آگے بڑھنے کے لیے مواقع فراہم کرنے کی ہے۔

پشاور میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا طویل عرصے تک بدامنی کا شکار رہا۔

’جس کے باعث نوجوانوں کو تعلیمی اور پیشہ ورانہ مواقع سے محروم رکھا گیا، تاہم اب حکومت اس صورتحال کو بدلنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی حالیہ سرگرمیاں و بیانات، کیا وہ ’گڈ بوائے‘ بن گئے؟

انہوں نے کہا کہ جدید اصلاحات کے ذریعے صوبے کے نظامِ تعلیم کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے اور نوجوانوں کی تعلیم، تحقیق اور روزگار کے مواقع پر خطیر وسائل خرچ کیے جا رہے ہیں۔

حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ صوبے کا کوئی نوجوان بے روزگار نہ رہے۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ صوبے کے عوام کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:مجھے نااہل کرانے کی کوششیں ہو رہی ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ وہ کسی ذاتی مفاد یا سیاسی فائدے کے لیے نہیں بلکہ صرف صوبے اور عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔

امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔ خیبر پختونخوا اب مزید کسی تجربہ گاہ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہو چکی ہے، ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا جا چکا ہے، جبکہ آج بھی سیکیورٹی اداروں اور فورسز کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی پہلی اہم ملاقات، کیا کچھ زیر بحث آیا؟

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بند کمروں میں کیے گئے مسلط شدہ فیصلے ہمیشہ مسائل کو جنم دیتے ہیں، وفاق کے ذمے صوبے کے اربوں روپے واجب الادا ہیں، مگر اس پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ تیراہ متاثرین کے لیے 4 ارب روپے مختص کرنے پر بلاجواز ہنگامہ کھڑا کیا گیا، جبکہ آئی ایم کی رپورٹ میں 5300 ارب روپے کی کرپشن کی نشاندہی کے باوجود کسی نے سوال نہیں اٹھایا۔

سہیل آفریدی نے نوجوانوں اور صوبے کے عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی اپنی ذات یا سیاست کے لیے کسی کے در پر نہیں جائیں گے۔

مزید پڑھیں: وفاقی فنڈز کی عدم ادائیگی: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا وزیراعظم کو باضابطہ خط

تاہم جہاں بھی صوبے اور عوام کے حقوق کی بات ہو گی، وہاں وہ ہر شخص سے برابری کی سطح پر بیٹھ کر عوام کے مفاد میں بات کریں گے، چاہے ذاتی طور پر اختلاف ہی کیوں نہ ہو۔

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ دباؤ، دھمکیوں، بند کمروں کے فیصلوں یا عمران خان کے نظریے کے بغیر ان سے کچھ منوایا جا سکتا ہے تو یہ محض ایک خام خیالی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پشاور تجربہ گاہ تیراہ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی عمران خان کانووکیشن کرپشن وزیر اعلی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پشاور تجربہ گاہ تیراہ خیبرپختونخوا سہیل ا فریدی کانووکیشن وزیر اعلی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا سہیل خیبر پختونخوا پختونخوا سہیل سہیل ا فریدی سہیل آفریدی وزیر اعلی نے کہا کہ انہوں نے صوبے کے عوام کے کے لیے کیا جا

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم

سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری  وفد کی ملاقات،وزیر اعظم  نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے  پاک چین  دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا

وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے  سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 اس منصوبے سے  ملک میں  زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور  تربیت کو ان منصوبوں  کا حصہ بنایا جائے۔

 جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو  نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی  ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے  پر بات چیت کی جارہی ہے۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں

ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر  اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی  کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن