ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ بحال ہونے پر شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے فیصلے کو سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے خوش آئند قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ حکومت پاکستان نے میچ میں شرکت کا فیصلہ کرکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وقار کو محفوظ کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نےاپنے فیصلے سے کھیل کے عالمی استحکام کو بھی یقینی بنایا جس سے کرکٹ کی اسپرٹ برقرا رہی۔سابق کپتان کا کہنا ہے کہ کرکٹ جیت گیا جس کا مطلب فاصلوں کو کم کرنے میں کھیل پل کا کردار ادا کرتا رہے گا۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد اب پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 15 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔