کوئٹہ:  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گورنر ہاؤس کوئٹہ آمد، گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران امن و امان اور صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزراء اور ممبران اسمبلی موجود تھے۔پنجاب کی صوبائی وزراء مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری اور چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی ملاقات میں موجود تھے .

گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے کہا کہ اس وقت وفاقی حکومت اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی فوری ضرورت ہے۔گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے کوئٹہ کا دورہ کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ مستقبل میں بھی گورنر بلوچستان سے رابطے میں رہیں گے. وزیر اعلیٰ پنجاب نے گورنر بلوچستان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔دونوں رہنماؤں نے صوبوں کے درمیان تعلقات کو مزید خوشگوار بنانے اور عوامی رابطوں کے فروغ پر اتفاق کیا. گورنر بلوچستان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو یادگاری شیلڈ اور روایتی قالین پیش کیا۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گورنر بلوچستان مریم نواز

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔

محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری

فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔

حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل