قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے کم عمری میں شادی کا بل مسترد کردیا، قومی اسمبلی سے منظور نہ کرنے کی سفارش
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے بچوں کی کم عمری سے متعلق بل کی مخالفت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے ایوان سے منظور ہونے والے چائلڈ میرج سے متعلق کی مخالفت کرتے ہوئے اس کو منظور نہ کرنے کی سفارش کردی۔
قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی کی بل سے متعلق کمیٹی رپورٹ پیش کردی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ بل رکن اسمبلی سحر کامران نے پیش کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس بل پر مذہبی جماعتوں نے شدید مخالفت کی جبکہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے چیلنج کیا تھا کہ میں خود 16 سال کے بچوں کی شادیاں کرواؤں گا اور دیکھتا ہوں کون کارروائی کرتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قائمہ کمیٹی
پڑھیں:
رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق درخواست آصف محمود ایڈووکیٹ کی جانب سےجمع کرائی گئی،جس میں ثاقب چدھڑ کےکاغذاتِ نامزدگی اور اثاثوں کی تصدیق شدہ نقول فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست گزار کےمطابق ثاقب چدھڑ کےخلاف سپیکرپنجاب اسمبلی کےپاس نااہلی کی درخواست بھی دائر کی جا چکی ہے،اس لیے ان کی رکنیت برقرار رہنےیا نہ رہنے کےمعاملے کی جانچ پڑتال کے لیےانتخابی ریکارڈ کا معائنہ ناگزیر ہے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہےکہ رکن پنجاب اسمبلی پرایک خاتون کومہنگی گاڑیاں،قیمتی تحائف اورجائیداد تحفےمیں دینے کے الزامات سامنے آئے ہیں،جن کی روشنی میں ان کی مالی حیثیت اور آمدن کے ذرائع کا قانونی جائزہ لینا عوامی اہمیت کا معاملہ ہے۔
درخواست گزار نےمؤقف اپنایاکہ منتخب نمائندے قانون کے تحت اپنے اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہیں، لہٰذا ثاقب چدھڑ، انکی اہلیہ اور زیرِ کفالت افراد کے تمام پرانے اور نئے اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔
مزید :