عامر خان کی اریجیت سنگھ سے ملاقات کی اصل وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کی جانب سے گلوکار اریجیت سنگھ کے گھر جانے کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کی اب وضاحت سامنے آگئی ہے۔
گزشتہ دنوں دونوں کی ملاقات نے مداحوں کو حیران کر دیا تھا اور یہ سوال اٹھنے لگا تھا کہ آخر عامر خان نے اریجیت سنگھ سے ایسی کون سی بات کی جس نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔
عامر خان نے خود انسٹاگرام پر اریجیت سنگھ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس میں دونوں کو نہایت سنجیدہ انداز میں گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر کے ساتھ اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ اریجیت نے ان کی فلم ’ایک دن‘ کے لیے اپنی آواز دے کر انہیں بے حد خوشی دی، جس پر انہوں نے گلوکار کا شکریہ ادا کیا۔
اداکار نے مزید بتایا کہ اریجیت، ان کے اہلِ خانہ اور پوری ٹیم کے ساتھ گزارے گئے چار دن ان کے لیے ایک یادگار اور خوشگوار تجربہ رہے۔ عامر خان کے اس پیغام کے بعد یہ بات واضح ہو گئی کہ ملاقات کا مقصد کسی افواہ سے زیادہ ایک پیشہ ورانہ تعاون تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عامر خان کے مغربی بنگال میں واقع اریجیت سنگھ کے آبائی گھر پہنچنے پر مختلف اندازے لگائے جا رہے تھے۔ خاص طور پر اس لیے کہ یہ دورہ ایسے وقت ہوا جب گلوکار نے پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ لینے کے اعلان کی بات کی تھی، جس کے باعث مداحوں میں یہ تاثر پھیل گیا تھا کہ شاید عامر خان انہیں دوبارہ فلموں میں گانے کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل اریجیت سنگھ
پڑھیں:
وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
(اویس کیانی) وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں پاکستان کے توانائی اور کریٹیکل منرلز کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق کیاگیا۔
وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے امریکی توانائی کمپنی مورگن ہیوز انرجی کے صدر گریگوری بلوم اور تیجارہ کیپیٹل کے سی ای او احمد ولید سے ملاقات کی،مورگن ہیوز انرجی اور تیجارہ کیپیٹل بلوچستان میں معدنیات کے منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔
صدر مورگن ہیوز انرجی گریگوری بلوم نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان کے تیل و گیس کی موجودہ فیلڈز کی پیداوار بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں جس پروفاقی وزیرعلی پرویز ملک نے کہاکہ مقامی توانائی پیداوار میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
وفاقی وزیر نے ویٹول ایشیا کے سی ای او کیرن گالاگر سے بھی ملاقات کی ،اس موقع پرعلی پرویز ملک نے گوادر میں ویٹول کی جانب سے بنکرنگ آپریشنز کے کامیاب آغاز پر مبارکباد دی اورکہاکہ ویٹول کے ہائی سلفر فیول آئل کو ویری لو سلفر فیول آئل میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی مکمل حکومتی سپورٹ فراہم کریں گے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی نئی بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے تحت دستیاب مواقع کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہاکہ حکومت ویٹول سمیت عالمی توانائی کمپنیوں کے ساتھ بانڈڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر بات چیت کر رہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
Ansa Awais Content Writer