عمران خان نے اگست میں آنکھ سے دھندلا نظر آنے کی بات کی تھی، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی ہم شیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے اگست میں کہا تھا ان کی ایک آنکھ سے دھندلا نظر آ رہا ہے۔اڈیالہ جیل کے قریب ماربل فیکٹری ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی ٹھیک ہیں۔ ہم نے بھی زیادہ نہیں پوچھا کیونکہ انہوں نے سپریم کورٹ میں رپورٹ دینی ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے اگست میں کہا تھا ان کی ایک آنکھ سے دھندلا نظر آ رہا ہے۔ جیل ٹرائل کے دوران بھی ہم نے بانی پی ٹی آئی سے پوچھا تھا تو انہوں نے کہا کہ اب وہ آنکھوں میں ڈراپ ڈال رہے ہیں اور عینک کا نمبر بھی تبدیل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی صحت کا مسئلہ ہو تو بہترین ڈاکٹر سے علاج کراتے ہیں، بانی کا علاج اس بیماری کے ماہر ڈاکٹروں سے کرایا جائے۔ علیمہ خان نے کہا کہ اس میں کیا مسئلہ ہے آپ بانی کا علاج نہیں کروانے دے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی میں ماہر ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کی بیماری کی تشخیص اور علاج کریں۔
نئی نیٹ میٹرنگ پالیسی مسترد ، پی پی رہنما ندیم افضل چن کا وفاقی حکومت اور نیپرا کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: علیمہ خان نے کہا نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔