Islam Times:
2026-07-24@07:32:23 GMT

بابری مسجد قیامت تک نہیں بن پائے گی، یوگی آدتیہ ناتھ

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2026 GMT

بابری مسجد قیامت تک نہیں بن پائے گی، یوگی آدتیہ ناتھ

اترپردیش کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بابری مسجد کی تعمیر نو کا خواب دیکھنے والے ایسے ہی سڑ اور گل جائیں گے، وہ دن کبھی آنے والا نہیں ہے، انکے خواب کو ہم ایسے ہی چور کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بارہ بنکی میں شدت پسندی سے بھرا ایک بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک میں بابری ڈھانچہ کا قیامت تک خواب دیکھ رہے ہیں، ان کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ کیونکہ قیامت کا دن کبھی آنے والا نہیں ہے۔ بھارت میں قاعدے میں رہو گے تو فائدے میں رہو گے، ملک کے قانون کو مان لو، قانون توڑنے والوں کو جہنم ہی ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت جو بولتی ہے، وہ کر کے دکھاتی ہے۔ انہوں نے کہا "ہم نے کہا تھا رام للا آئیں گے، ہم مندر وہیں بنائیں گے، ہم نے وہ کرکے دکھایا"۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہم آج پھر اس بات کو کہہ رہے ہیں کہ قیامت تک بابری نہیں بن پائے گی اور جو قیامت کا دن آنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا "ایسے ہی سڑ اور گل جائیں گے، وہ دن کبھی آنے والا نہیں ہے، ان کے خواب کو ہم ایسے ہی چور کرتے رہیں گے"۔ انہوں نے کہا کہ اپنی وراثت، ہندوستان کی شاندار روایت اور سناتن دھرم کی اس روایت کا احترام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح نریندر مودی نے 25 نومبر کو ایودھیا دھام آکر سناتن کی علامت رام مندر میں عظیم الشان بھگوا جھنڈا لہرایا تھا، یہ بھگوا پرچم ہندوستان کے اس فخر کو ہمیشہ آگے لے جائے گا۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ایودھیا میں 500 سالوں کے بعد ایک شاندار لمحہ آیا ہے۔ برسوں کے دوران کئی بادشاہ، شہنشاہ اور حکومتیں گزر چکی ہیں، لیکن کسی نے بھی رام مندر کی تعمیر کے لئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ بھگوان رام کو صرف بحران کے وقت یاد کرتے ہیں اور بعد میں بھول جاتے ہیں، اس لئے بھگوان رام اب انہیں بھول چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اترپردیش میں آئندہ سال اسمبلی الیکشن ہونا ہے۔ اس سے پہلے یوگی آدتیہ ناتھ کی بیان بازی میں فرقہ واریت کافی تیز ہوگئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یوگی ا دتیہ ناتھ انہوں نے کہا کہ ایسے ہی

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان