Jasarat News:
2026-06-03@00:55:49 GMT

26 نومبر احتجاج کیس‘ علیمہ خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260211-01-10
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت‘صباح نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ اے ٹی سی راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی، علیمہ خان اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کی غیر حاضری کا کوئی جواز نہیں، نہ انہیں استثنا حاصل ہے۔دورانِ سماعت این سی سی آئی کے سلمان نیاز کو گواہان میں شامل کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی۔پراسیکیوٹر نے این سی سی آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گواہان کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست دی تھی۔اے ٹی سی نے علیمہ خان پر مقدمے کی مزید سماعت آج تک ملتوی کر دی۔علاوہ ازیںریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن مواد پھیلانے کے کیس میں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ اسلام آباد کے سینئر سول جج عباس شاہ نے مقدمے کی سماعت کی، تاہم ملزم کی عدم حاضری کے باعث عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی آئندہ سماعت 21 فروری کو مقرر کر دی گئی ہے۔این سی سی آئی اے نے سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علیمہ خان کے ضمانت وارنٹ عدالت نے

پڑھیں:

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان

کراچی کے ذرائع کے مطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔ سی پی پی اے کی اپریل کیلئے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کیلئے درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بجلی صارفین کیلئے ایک اور مالی بوجھ کی تیاری کر لی گئی، جہاں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔ سی پی پی اے کی اپریل کیلئے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کیلئے درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • قابلِ فخر سعد ایدھی
  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور