data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260211-08-18
لاہور/ نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صرف بنگلا دیش کو عزت دلانا تھا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہم نے بنگلا دیش کے سوا کوئی شرط نہیں رکھی، ہمارا کوئی ذاتی مقصد نہیں تھا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہمارا مقصد بنگلادیش کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو اجاگر کرنا تھا، بنگلا دیش کے لیے یہ اقدام کیا تھا، بنگلا دیش کے جو جو مطالبات تھے مانے گئے۔ علاوہ ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے لیے مذاکرات کے نتیجے کو بڑی کامیابی قرار دے دیا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے خاتمے پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجیو شکلا نے کہا کہ آئی سی سی کے نمائندوں کے مذاکرات کے نتیجے سے خوش ہوں کہ کرکٹ کی اہمیت کو ترجیح دی گئی، باہمی رضامندی سے فیصلہ ہوا جو کہ اچھی بات ہے۔ بی سی سی آئی نائب صدر کا کہنا تھا کہ مسئلے کے حل کے لیے آئی سی سی نے اقدامات کیے،کرکٹ پھر سامنے آئی جہاں تک آئی سی سی کا تعلق ہے یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ راجیو شکلا نے مزید کہا کہ آئی سی سی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کو مذاکرات کی میز پر لائی اور اب 15 فروری کو میچ کا انعقاد ہونا ایک اچھی خبر ہے، کہ پاکستان کھیلے گا اور یہ ورلڈکپ کامیابی کی مثال بنے گا، یہ سب کے لیے ون ون پوزیشن ہے، میچ ہو گا اور ورلڈکپ ایک کامیاب ایونٹ ہو گا۔ بھارت میں سیکورٹی خدشات کے باعث ایونٹ سے باہر ہونے والی بنگلا دیشی ٹیم کے بارے میں راجیو شکلا نے کہا کہ بنگلا دیش کے لیے بھی اچھا ہے کہ مذاکرات میں ان کے بورڈ کو بھی ریلیف دیا گیا ہے، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ بھی خوش ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: راجیو شکلا نے بنگلا دیش کے مذاکرات کے نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار

پشاور:

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان کے ساتھ مفاہمت نہ ہوسکی ناراض ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ناراض گروپ اپنے مطالبات پر ڈٹ گیا، ناراض ارکان سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ناراض ارکان نے حکومت کے علاقہ کسی سے بھی مذاکرات سے انکار کردیا۔

ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے یقین دہانی چاہیے، ایک ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران خان کے خلاف ہوگا ہم حکومت کے پالیسیوں سے ناراض ہیں مرکزی قیادت کو بتایا دیا گیا ہے اور انھیں خط بھی لکھا گیا ہے لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، ناراض ارکان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
  • ٹرمپ کے بدلتے پینترے
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایران کے جوہری پروگرام پر انتہائی ٹیکنیکل مذاکرات میں مہینے لگ سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی