دورہ کوئٹہ، دہشت گردی کا خاتمہ قومی یکجہتی سے ممکن، بلوچستان حکومت سے ہر ممکن تعاون کرینگے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برٹش ہائی کمشنر نے نواز شریف کی پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات کو سراہا۔ میریٹ نے وزیراعلیٰ کے جاری منصوبوں کو قابل تحسین قرار دیا اور لاہور میں بسنت کے تہوار پر مسرت کا اظہار کیا۔ بعد ازاں مریم نواز کوئٹہ پہنچ گئیں۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزراء نے وفد کا خیرمقد م کیا۔ وزیراعلیٰI نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ گورنر ہاؤس گئیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی، صوبائی کابینہ اور ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ آفس آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ سرفراز بگٹی نے مریم نوازکو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ مریم نواز نے کہا کہ خوشی ہے کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ میرا پہلا دورہ بلوچستان کا ہے۔ بلوچستان کے عوام کا جذبہ اور پاکستان سے وابستگی قابل ستائش ہے۔ بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی۔ ہم بلوچستان کے ساتھ ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ قومی یکجہتی سے ممکن ہے۔ بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں۔ بلوچستان میں خیرمقدم کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کی شکر گزار ہوں۔ بلوچستان کے لوگوں کی ملک کے ساتھ عقیدت کو سراہتی ہوں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان موجودہ حالات میں بہت اچھا کام کررہے ہیں۔ بلوچستان کیلئے پنجاب کے وسائل اور خدمات حاضر ہیں۔ بلوچستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں۔ دعا ہے کہ بلوچستان خوب آگے بڑھے، امن و امان اور خوشیوں کا گہوارہ بنے۔ خوشی ہوگی کہ بلوچستان کے عوام کی خدمت کر سکوں۔ حوصلے اور استقامت کے ساتھ وزیراعلیٰ بلوچستان صوبے کے معاملات چلارہے ہیں۔ بلوچستان کو فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ دعا ہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ ہو۔ عزت افزائی کرنے پر گورنر اور سی ایم بلوچستان کی شکر گزار ہوں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے لیے معاونت مثبت اور قابل تحسین اقدام ہے۔ بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن عوامی فلاح کیلئے متحد ہیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے سکیورٹی فورسز کیلئے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بلوچستان کے مریم نواز کے ساتھ
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔