ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے لیے ٹیم راولپنڈی نے اپنے ریٹین کیے گئے کھلاڑیوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ فرنچائز مختلف کیٹیگریز میں اہم کھلاڑیوں کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ سیزن کے لیے مضبوط ٹیم تشکیل دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

پلاٹینم کیٹیگری میں قومی ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو برقرار رکھا گیا ہے، جن کی معاوضہ رقم 5 کروڑ 60 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں انگلینڈ کے جارح مزاج بلے باز سیم بلنگز کو 3 کروڑ 8 لاکھ روپے میں ریٹین کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فروخت، خریدار ولی ٹیک نے ٹیم کا نام راولپنڈی رکھنے کا اعلان کردیا

اس کے علاوہ گولڈ کیٹیگری میں فاسٹ بولر زمان خان کو ایک کروڑ 12 لاکھ روپے کے عوض برقرار رکھا گیا ہے جبکہ سلور کیٹیگری میں یاسر خان کو 60 لاکھ روپے میں اسکواڈ کا حصہ برقرار رکھا گیا ہے۔

 اس سے پہلے ملتان سلطانز کو نیلامن کیا گیا تھا جسے ولی ٹیک نے خرید کر راولپنڈی نام رکھ دیا۔ نیلامی میں 10 سال کے معاہدے کے تحت 2 ارب 45 کروڑ روپے کی بولی منظور کی گئی، جس کے بعد راولپنڈی پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی۔

Here we go! ????????

Team Rawalpindi finalized retentions for the HBL PSL 11.

#NewEra | #HBLPSL pic.twitter.com/hmDxMZmlvO

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 10, 2026

نیلامی میں 5 بڈرز نے حصہ لیا جبکہ بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔

پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر کل 6 پروپوزلز موصول ہوئے، جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا اور انہی نے نیلامی میں حصہ لیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 کے لیے 879 کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل، کونسے اہم کھلاڑی شامل؟

ملتان کی ٹیم کی فروخت کے اس عمل نے پی ایس ایل کی مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، کیونکہ 2 ارب 45 کروڑ روپے کی قیمت نے اسے سب سے مہنگی فرنچائز بنا دیا۔ ولی ٹیکنالوجیز گروپ نے فرنچائز کی خریداری کے ساتھ ہی ٹیم کا نام راولپنڈی رکھنے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ سابق مالک علی ترین کی جانب سے ٹیم کی اونرشپ کی تجدید نہ کرنے پر اس سال پاکستان کرکٹ بورڈ نے خود ملتان سلطانز کے انتظامات سنبھالنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی کی کامیابی کے بعد کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطانز کو بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ایس ایل راولپنڈی پی ایس ایل ملتان سلطانز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل راولپنڈی پی ایس ایل ملتان سلطانز ملتان سلطانز کیٹیگری میں پی ایس ایل لاکھ روپے کروڑ روپے گیا ہے کے لیے

پڑھیں:

نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد

اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت نیشنل اسپیشل گیمز 2026کے دوسرے اور آخری مرحلہ میں کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد میڈلز تقسیم  اور اختتامی تقریب کاانعقاد ہوا۔

 اسپیشل اولمپکس پاکستان کی روح رواں رونق لاکھانی نے استقبالی کلمات ادا کیے، ان کا کہنا تھاکہ  گیمز میں ملک بھر سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے والے خصوصی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔

رونق لاکھانی نے گیمز کو کامیاب بنانے میں اسپانسرز اور ڈونرز بشمول میکڈونلڈ، پاکستان او ایم آئی اور فیصل بینک کا خصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو بھرپور اعتماد دینا چاہیے تاکہ وہ  معاشرے کا مضبوط انگ بن سکیں۔

مہمان خصوصی راحل اعجاز کا کہنا تھا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت ہم مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی خصوصی کھلاڑیوں کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔

فٹبال ٹورنامنٹ  کے لیے خصوصی طور پر کینیڈا سے آنے والی فیفا فٹبال کوچ کرن غوری نے کہا کہ ایونٹ میں شریک بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل جیت لیے اور ثابت کیا کہ ان کی صلاحیتیں کسی سے ہرگز کم نہیں، جیسمین نے خصوصی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

  فٹبال چیمپئن شپ کے بوائز ایونٹ کی ایک کیٹگری میں فیڈرل ایریاز نے پہلی خیبر پختونخواہ نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بی کیٹگری میں گلگت بلتستان فاتح رہا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بلوچستان نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور اور سندھ نے سوئم رہ کر برانز میڈل حاصل کیا۔

قبل ازیں گیمز میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی،آخر میں کامیاب ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے،اگلے گیمز پنجاب میں ہوں گے، گیمز  کا مقصد ذہنی معذوری والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں اور کھیل میں مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، گیمز کے ذریعہ چلی کے شہر چسینٹیاگو میں ہونے والے  ورلڈ سمر  اسپیشل گیمز  تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔

 نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے، جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے  ذہنی معذوری کا شکار 82 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف