سربراہ تحریک بیداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ 36 سالوں سے آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی رہبری میں انقلابِ اسلامی اُس استکباری نظام سے مسلسل نبردآزما ہے جو دنیا کی اقوام کو غلام بنانے، ان کے وسائل لوٹنے اور ان کی آزادی سلب کرنے پر قائم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کی دشمنی کسی ایک ملک، میزائل پروگرام یا جوہری مسئلے تک محدود نہیں بلکہ اس کی اصل دشمنی اسلامِ ناب محمدی ﷺ، اسلامی خودمختاری اور مزاحمتی فکر سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انقلابِ اسلامی ایران کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ کی جانب سے ملک بھر میں ریلیوں اور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور، اسلام آباد، پشاور، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، کراچی، کوئٹہ اور گلگت بلتستان سمیت چھوٹے اور بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ لاہور میں مرکزی ریلی مسجد شہداء سے پنجاب اسمبلی تک نکالی گئی، جس کی قیادت علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ ریلی میں ہزاروں مرد، خواتین اور بچوں نے شرکت کی اور رہبرِ مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای، انقلابِ اسلامی اور برادر ہمسایہ اسلامی ملک ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور امریکہ و اسرائیل کیخلاف اظہارِ بیزاری کیا۔

علامہ سید جواد نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ 36 سالوں سے آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی رہبری میں انقلابِ اسلامی اُس استکباری نظام سے مسلسل نبردآزما ہے جو دنیا کی اقوام کو غلام بنانے، ان کے وسائل لوٹنے اور ان کی آزادی سلب کرنے پر قائم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کی دشمنی کسی ایک ملک، میزائل پروگرام یا جوہری مسئلے تک محدود نہیں بلکہ اس کی اصل دشمنی اسلامِ ناب محمدی ﷺ، اسلامی خودمختاری اور مزاحمتی فکر سے ہے۔ امریکہ مذاکرات، جمہوریت اور انسانی حقوق کے نعروں کو محض فریب کے طور پر استعمال کرتا ہے، جبکہ حقیقت میں وہ دباؤ، پابندیوں، فوجی مداخلت اور داخلی انتشار کے ذریعے آزاد اقوام کو زیرِ نگیں کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نہ صرف صہیونی ریاست کا اصل سرپرست ہے بلکہ فلسطین اور غزہ میں ہونے والے مظالم کا براہِ راست شریکِ جرم بھی ہے، جبکہ امتِ مسلمہ کو کمزور کرنے کے لیے فرقہ واریت، تکفیریت اور پراکسی جنگوں کو دانستہ طور پر ہوا دیتا ہے۔ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ استکبار کے سامنے جھکنا ذلت اور تباہی کا راستہ ہے، جبکہ مزاحمت ہی عزت، بقا اور پیشرفت کا واحد، باوقار اور دیرپا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر ثابت شدہ ہے کہ امریکہ ایک ناقابلِ اعتماد اور رو بہ زوال طاقت ہے، جس کا ہر وعدہ ایک نئی سازش کی بنیاد بنتا ہے اور جو ہر اُس قوم کو نقصان پہنچاتا ہے جو اس پر بھروسہ کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ فرقہ واریت، تکفیریت اور بیرونی ایجنڈوں سے ہوشیار رہیں، اپنی پالیسیاں اسلامی خودمختاری، عوامی مفاد اور مزاحمتی شعور کی بنیاد پر استوار کریں، اور باہمی اتحاد کو مضبوط بنائیں۔ کیونکہ تاریخ کا فیصلہ یہی ہے کہ عزت، بقا اور پیشرفت کا راستہ استکبار کی پیروی میں نہیں بلکہ اس کے مقابلے میں باوقار مزاحمت اور خود انحصاری میں پوشیدہ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسلامی خودمختاری اور مزاحمتی کہ امریکہ جواد نقوی اسلامی ا انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
  • ماہرینِ صحت کی دوپہر کے کھانے میں غذائیت سے بھرپور سلاد کو معمول کا حصہ بنانے کی سفارش
  • طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے