بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا، سلمان صفدر
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
فائل فوٹو
فرینڈ آف کورٹ کے طور پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ انہوں نے بانی کی صحت پر کوئی بیان نہیں دیا، ہرگز نہیں دیا، اگر کسی نے ان کے لفظ ’’ٹھیک‘‘ کی غلط تشریح کی ہے تو مس رپورٹنگ کی ہے۔
سلمان صفدر نے کہا کہ میں نے جو بھی وہاں دیکھا ہے اور جو بھی انٹرایکشن ہوا، وہ سب سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی اپنی رپورٹ میں لکھ دیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ میں نے عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی، سیل کا معائنہ بھی کیا، لیکن بانی کی صحت سے متعلق پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور بانی کی بہن علیمہ خان کو بھی کچھ نہیں بتایا اور انہوں نے میری پوزيشن سمجھتے ہوئے اس کا برا نہیں منایا۔
خیال رہے کہ سلمان صفدر نے گذشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے عدالتی حکم پر ملاقات کی تھی، اڈيالہ جیل کے باہر میڈيا نے سوال پوچھا، بانی پی ٹی آئی کی کیسی صحت ہے، جس پر سلمان صفدر کا جواب تھا ’’ٹھیک‘‘۔
سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی
فائل فوٹواڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، جو 40 منٹ تک جاری رہی۔
جیل ذرائع کے مطابق دوران ملاقات عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
دوسری طرف اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ملاقات کے دن کے موقع پر کسی وکیل اور فیملی ممبر کی ملاقات نہ ہوسکی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل آئے تھے۔
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمی خان اڈیالہ جیل تو پہنچیں لیکن پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہ دی۔